Headlines

یران رہتا تھا یہ ایئرپورٹ، جلد لگنے والا ہے فلائٹس کا مجمع، زوروں سے ہورہی تیاری

یران رہتا تھا یہ ایئرپورٹ، جلد لگنے والا ہے فلائٹس کا مجمع، زوروں سے ہورہی تیاری

ہندوستان کے امیر ترین شخص اور ریلائنس انڈسٹریز کے سی ایم ڈی مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی انکور ہیلتھ کیئر کے سی ای او ویرن مرچنٹ کی بیٹی رادھیکا مرچنٹ سے شادی ہورہی ہے ۔ پری ویڈنگ پروگرام یکم سے 3 مارچ کے درمیان جام نگر میں ہوں گے۔

جام نگر ہوائی اڈہ اچانک بحث میں آ گیا ہے۔ اس کی وجہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کے پری ویڈنگ پروگرامز ہیں۔ ملک اور دنیا بھر سے کئی بڑی شخصیات اس ایونٹ میں شرکت کے لیے آرہی ہیں۔ جس کی وجہ سے جام نگر ہوائی اڈہ جہاں پر کبھی دن بھر ایک دو فلائٹس لینڈ اور اڑان بھرتے تھے ، وہیں یکم مارچ سے دن بھر یہاں 50 سے زیادہ طیارے اتریں گے۔ شادی کے موقع پر ریلائنس کی جانب سے پورے جام نگر ہوائی اڈے کو سجایا جا رہا ہے، ساتھ ہی آر آئی ایل ریفائنری کمپلیکس کا راستہ بھی تیار کیا جا رہا ہے۔

ندوستان کے امیر ترین شخص اور ریلائنس انڈسٹریز کے سی ایم ڈی مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی انکور ہیلتھ کیئر کے سی ای او ویرن مرچنٹ کی بیٹی رادھیکا مرچنٹ سے شادی ہورہی ہے ۔ پری ویڈنگ پروگرام یکم سے 3 مارچ کے درمیان جام نگر میں ہوں گے۔ اس کے پیش نظر ریلائنس کی طرف سے جام نگر ہوائی اڈے کو سجایا جا رہا ہے اور آر آئی ایل ریفائنری کمپلیکس کا راستہ بھی تیار کیا جا رہا ہے۔

اس شادی میں جی 20 کے بعد ہندوستان میں وی آئی پیز کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا۔ جی 20 میٹنگ کے دوران ملک کی راجدھانی نئی دہلی میں دنیا کی اتنی بڑی شخصیات کا ہجوم دیکھا گیا تھا، لیکن جام نگر جیسے چھوٹے شہر میں اتنے زیادہ وی ​​وی آئی پیز کا 3 دن گزارنا بڑی بات ہے۔ کہا جا سکتا ہے کہ یہ مکیش امبانی کے عالمی قد و قامت اور اثر و رسوخ کا ثبوت ہے۔