Headlines

مشہور سنگر اور اداکارہ ملیکا راجپوت کی مشتبہ حالت میں موت، کمرے میں لٹکی ملی لاش

معروف گلوکارہ و اداکارہ ملیکا راجپوت نے خودکشی کر لی۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ پولیس نے تمام زاویوں سے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

نئی دہلی: معروف گلوکارہ و اداکارہ ملیکا راجپوت نے خودکشی کر لی۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ پولیس نے تمام زاویوں سے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ اداکارہ کے قریبی افراد کا رو رو کر برا حال ہے ۔ اداکارہ کے لاکھوں مداح حیران اور مایوس ہیں۔ ملیکا راجپوت ، کنگنا رناوت جیسی ٹاپ اداکارہ کے ساتھ کام کرچکی ہیں ۔

ملیکا راجپوت نے کنگنا رناوت کی فلم ‘ریوالور رانی’ میں معاون کردار ادا کیا تھا۔ وہ گلوکار شان کے میوزک ایلبم میں بھی نظر آئی تھیں، جس کی وجہ سے وہ کافی مقبول ہوگئی تھیں۔ انہوں نے ایلبم ’یار تجھ سے‘ میں اپنے کام سے لوگوں اور فلمی شخصیات کی توجہ حاصل کی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے بعد میں کئی سیریز، شوز اور ایلبمز میں کام کیا۔ لوگ ان کی صلاحیتوں سے متاثر تھے۔

ملیکا راجپوت کا سیاست میں بھی دخل تھا۔ وہ بی جے پی پارٹی کا حصہ تھیں، حالانکہ انہوں نے پارٹی پر عصمت دری کرنے والوں کی حمایت کا الزام لگا کر خود کو اس سے الگ کر لیا تھا۔ جب سنیما کے بعد سیاست میں ان کا کیریئر آگے نہیں بڑھا تو ان کے قدم روحانیت کی طرف بڑھ گئے۔