Headlines

اننت امبانی۔رادھیکامرچنٹ کی شادی: بصارت سےمحروم کاریگرمہمانوں کےلیے تیارکررہیں موم بتیاں

ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور اینکور ہیلتھ کیئر کے سی ای او ویرن مرچنٹ کی بیٹی رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریب 1-3 مارچ 2024 کو ریلائنس گرینز، جام نگر میں طے ہے

ممبئی:اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی صرف ایک خاص تقریب نہیں ہے، بلکہ اس سے کہیں زیادہ ہے۔ وہ روایتی ہندوستانی فن کے بھرپور ورثے کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں اور شادی کی اہمیت کو اجاگر کرنا چاہتے ہیں۔ مہابلیشور کے بصارت سے محروم کاریگر مہمانوں کے لیے خصوصی تحائف کے طور پر موم بتیاں بنا رہے ہیں۔ اس خوبصورت اشتراک میں،سودیش کے ساتھ یہ بامعنی تعاون نہ صرف اس موقع کی خوبصورتی کو بڑھاتا ہے بلکہ برادریوں کو بھی ترقی دیتا ہے اور قدیم دستکاری کی انمول میراث کو محفوظ رکھتا ہے۔

یاد رہے کہ سودیش ہندوستان کے فنون اور دستکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے، جو ہمارے ملک کے لازوال فنون اور دستکاری کے بھرپور ورثے کی حفاظت اور نمائش کے لیے مخلصانہ کوششوں کی ہمت افزائی کرتاہے۔ بلکہ اس کی رہنمائی بھی کرتا ہے۔ ‘میک ان انڈیا’ کے تحت، ‘سودیش’ ان باصلاحیت مردوں اور عورتوں کی حمایت اورترقی کے مواقع فراہم کرتاہے جو اپنے دستکاری کے ذریعے ثقافتی ٹیپسٹری (ٹیکسٹائل آرٹ) میں حصہ ادا کرتے ہیں۔سودیش کمیونٹیز کو بااختیار بنا رہا ہے اور قدیم کاریگری کو محفوظ کر رہا ہے۔