Headlines

 ایران کے فضائی حملہ سے نئے انکشاف! آخراپنے ہی جال میں کیسے پھنس گیاپاکستان؟

ایران کے فضائی حملہ سے نئے انکشاف! آخراپنے ہی جال میں کیسے پھنس گیاپاکستان

 ایران کے فضائی حملہ سے نئے انکشاف! آخراپنے ہی جال میں کیسے پھنس گیاپاکستان؟

ایران نے پاکستان میں داخل ہو کر منگل کی رات سرجیکل اسٹرائیک کی۔ اس سرجیکل اسٹرائیک میں جیش العدل کے کئی دہشت گرد مارے گئے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ ایران آنے والے دنوں میں اس طرح کے سرجیکل اسٹرائیک بھی کر سکتا ہے۔

نئی دہلی: ایران نے جیش العدل دہشت گرد گروپ سے منسلک دو دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کرکے پاکستان کو بے نقاب کردیا ہے۔ ایران نے پاکستان میں سرگرم دہشت گرد تنظیموں کے کیمپوں پر سرجیکل اسٹرائیک کی ہے اور بتایا جا رہا ہے کہ اس فضائی حملے میں اب تک 100 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں دہشت گرد اور عام شہری بھی شامل ہیں۔ ایران کے حملے کے بعد دہشت گرد تنظیم جیش العدل نے بھی بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایران نے بلوچستان میں تنظیم کے اراکین کے گھروں کو نشانہ بنایا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ دہشت گرد تنظیم نے بھی اعتراف کیا ہے کہ اس کے دہشت گرد بلوچستان میں موجود ہیں۔

دراصل پاکستان دہشت گردوں کو مسلسل پناہ دے رہا ہے اور پاکستان کے مختلف مقامات پر دہشت گردوں کے تربیتی کیمپ چل رہے ہیں۔ ہندوستان کے بعد اب ایران نے بھی پاکستان میں موجود دہشت گردوں پر فضائی حملہ کر دیا ہے۔ ایران نے منگل کو پاکستان کے بلوچستان میں سرگرم دہشت گرد تنظیم جیش العدل کے ٹھکانوں پر حملہ کیا۔ انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق یہ حملے تربت اور پنچکور میں واقع دہشت گردوں کے کیمپوں پر کیے گئے۔ یہ دہشت گرد کیمپ پاکستان کے ساتھ بلوچستان کی سرحد سے 122 کلومیٹر کے فاصلے پر ہیں۔ ایران نے منگل کی رات گئے ان دہشت گرد کیمپوں پر کئی راکٹ حملے کیے تھے۔ ایران کے ان حملوں میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔