Headlines

دو خواتین اور 45 لوگ… اندھیرا ہوتے ہی روشن ہوجاتا تھا گھر، پولیس نے مارا چھاپہ تو نظر آیا …

باہری دہلی کے پچھم وہار علاقے میں پولیس نے جب ایک گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا تو اندر کا منظر دیکھ کر اس کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں ۔ پولیس نے فوری طور پر اس گھر سے 2 خواتین سمیت 45 افراد کو گرفتار کرلیا

نئی دہلی : باہری دہلی کے پچھم وہار علاقے میں پولیس نے جب ایک گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا تو اندر کا منظر دیکھ کر اس کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں ۔ پولیس نے فوری طور پر اس گھر سے 2 خواتین سمیت 45 افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کی کارروائی دیکھ کر پورے علاقے کے لوگ حیران رہ گئے، ہر کوئی پوچھ رہا تھا کہ یہاں ایسا کیا ہوا کہ اتنی رات پولیس نے ایک ساتھ اتنے لوگوں کو گرفتار کر لیا۔

دراصل شام ہوتے ہی یہ گھر روشن ہونے لگتا تھا۔ جیسے جیسے اندھیرا بڑھتا، گھر میں لوگوں کی بھیڑ بھی بڑھ جاتی اور اندر سے عجیب سی آوازیں آتھی تھی ۔ ایسے میں آس پاس کے لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس بھی رات گئے اس گھر پہنچی اور دروازہ کھول کر دیکھا تو اندر جم کر جوا کھیلا جا رہا تھا۔ اس کے بعد پولیس نے اس گینگ میں شامل 2 خواتین سمیت کل 45 افراد کو گرفتار کرلیا۔

باہری دہلی کے ڈپٹی کمشنر پولیس جمی چیرام نے بتایا کہ مقامی پولیس کو جمعہ کی رات ملتان نگر کے ایک گھر میں جوا کھیلنے والے گینگ کی اطلاع ملی تھی، جس کے بعد انہوں نے کارروائی کی۔ چیرام نے کہا کہ انسپکٹر پون کمار اور سب انسپکٹر چندن پاسوان کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی، جس نے گھر پر چھاپہ مارا اور دو خواتین سمیت 45 لوگوں کو گرفتار کیا۔