Headlines

کمل سورج گرہن کیاہے؟کتنے گھنٹےطویل ہوگاسورج گرہن؟ جانئے10اہم باتیں

مکمل سورج گرہن کے دوران ہمیں سورج کے سب سے باہری حصے کو دیکھنے کا موقع ملتا ہے جسے کورونا کہا جاتا ہے۔ سورج کی تیز روشنی کی وجہ سے کورونا کو ننگی آنکھ سے دیکھنا مشکل ہے۔ تاہم، مکمل سورج گرہن کے دوران، یہ اس وقت نظر آتا ہے جب چاند روشنی کو زمین تک پہنچنے سے روکتا ہے۔

سورج گرہن پیر (8 اپریل) کو دنیا کے کچھ حصوں میں ہونے جا رہا ہے۔ اس بار ہونے والا گرہن، مکمل سورج گرہن ہے۔ سورج گرہن کو لے کر دنیا بھر میں کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ ہندوستان میں بھی سورج کے ساتھ ہونے والے اس واقعے کو لے کر لوگ پرجوش ہیں۔ اگرچہ ہندوستان سمیت ایشیا کے لوگ سورج گرہن نہیں دیکھ سکیں گے لیکن امریکی خلائی ادارہ ناسا اس فلکیاتی واقعہ کی لائیو اسٹریمنگ کرے گا، جہاں سورج گرہن دیکھا جاسکتاہے۔

سورج گرہن شمالی امریکہ کے ممالک جیسے امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں نظر آئے گا۔ اس کے علاوہ بحرالکاہل میں موجود کچھ جزیروں کے ممالک کے لوگ بھی اس فلکیاتی واقعہ کا مشاہدہ کریں گے۔ ہندوستانی وقت کے مطابق سورج گرہن 8 اپریل کی رات 9.13 سے 2.23 بجے تک ہونے والا ہے۔ امریکہ میں یہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2.15 بجے شروع ہوگی۔ مکمل سورج گرہن کا دورانیہ 5 گھنٹے 10 منٹ ہوگا۔