Headlines

چنئی سپرکنگز نے کے کے آر کی فاتحانہ مہم پر لگائی بریک، 18ویں اوورز میں ہی جیت لیا میچ، پوائنٹس ٹیبل میں…

چنئی سپرکنگز نے کے کے آر کی فاتحانہ مہم پر لگائی بریک، 18ویں اوورز میں ہی جیت لیا میچ، پوائنٹس ٹیبل میں…

چنئی سپر کنگز (CSK) نے آئی پی ایل 2024 میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کی جیت کی مہم کو روک کر جیت کی راہ پر واپسی کرلی ہے۔ ریتوراج گائیکواڑ کی ٹیم CSK نے پیر کو ایک میچ میں KKR کو شکست دی۔ کولکاتہ نائٹ رائیڈرس جیت کی ہیٹ ٹرک کے ساتھ چنئی پہنچی تھی، لیکن CSK نے چوتھی جیت کی ان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

ئی دہلی: چنئی سپر کنگز (CSK) نے آئی پی ایل 2024 میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کی جیت کی مہم کو روک کر جیت کی راہ پر واپسی کرلی ہے۔ ریتوراج گائیکواڑ کی ٹیم CSK نے پیر کو ایک میچ میں KKR کو شکست دی۔ کولکاتہ نائٹ رائیڈرس جیت کی ہیٹ ٹرک کے ساتھ چنئی پہنچی تھی، لیکن CSK نے چوتھی جیت کی ان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی پوائنٹس ٹیبل میں چنئی سپر کنگز کے 6 پوائنٹس ہو گئے ہیں۔ وہ پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے نمبر پر ہے۔ راجستھان رائلز 8 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔

ایم ایس چدمبرم اسٹیڈیم میں چنئی سپر کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کی۔ چنئی کے گیند بازوں نے کپتان ریتوراج گائیکواڑ کے فیصلے کو درست ثابت کرتے ہوئے کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کو 9 وکٹوں پر 137 رنز پر روک دیا۔ کے کے آر کی جانب سے کپتان شریس ایئر نے سب سے زیادہ 34 رنز بنائے۔ سنیل نارائن نے 27 اور انگکرش رگھوونشی نے 24 رنز بنائے۔ رمندیپ سنگھ 13 رنز ، آندرے رسل 10 رنز اور رنکو سنگھ 9 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

138 رنز کے ہدف کو آئی پی ایل میں کبھی مشکل نہیں سمجھا گیا اور جب اوس پڑ رہی ہو تب تو بالکل بھی نہیں ۔ یہ چنئی سپر کنگز کی بلے بازی میں بھی نظر آیا۔ کپتان ریتوراج گائیکواڑ (67) نے شاندار نصف سنچری بنائی ۔ انہوں نے اپنے زیادہ تر رنز طاقت کے بجائے نزاکت سے بنائے۔ جب تک شیوم دوبے (28)، ڈیرل مچل (25) اور رچن رویندر (15) کریز پر موجود رہے، ایسا کبھی نہیں لگا کہ انہیں رنز بنانے میں کوئی مسئلہ درپیش ہے۔ چنئی سپر کنگز نے یہ میچ 17.4 اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر جیت لیا۔ جب سی ایس کے نے میچ جیتا، اس کی اننگز کی 14 گیندیں باقی تھیں۔ آئی پی ایل 2024 میں کے کے آر کی یہ پہلی شکست ہے۔