Headlines

ار ماننے کیلئے تیار نہیں پہلوان، نیشنل ٹرائل کا کیا بائیکاٹ، عدالت کا کھٹکھٹایا دروازہ، بجرنگ نے کہا: ہم حصہ نہیں لیں گے

لک کے ٹاپ پہلوان بجرنگ پونیا نے ریسلنگ فیڈریشن کی اس دعوت کو ٹھکرا دیا ہے جس میں ان سے کہا گیا تھا کہ وہ اپنے پرانے گلے شکوے کو بھول کر شرکت کریں

ار ماننے کیلئے تیار نہیں پہلوان، نیشنل ٹرائل کا کیا بائیکاٹ، عدالت کا کھٹکھٹایا دروازہ، بجرنگ نے کہا: ہم حصہ نہیں لیں گے

لک کے ٹاپ پہلوان بجرنگ پونیا نے ریسلنگ فیڈریشن کی اس دعوت کو ٹھکرا دیا ہے جس میں ان سے کہا گیا تھا کہ وہ اپنے پرانے گلے شکوے کو بھول کر شرکت کریں۔

نئی دہلی : پیرس اولمپکس کو شروع ہونے میں اب کچھ ماہ ہی باقی رہ گئے ہیں لیکن ہندوستانی پہلوانوں کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا اور ہندوستانی ریسلرز کے درمیان گزشتہ کئی مہینوں سے تنازع چل رہا ہے۔ ملک کے ٹاپ پہلوان بجرنگ پونیا نے ریسلنگ فیڈریشن کی اس دعوت کو ٹھکرا دیا ہے جس میں ان سے کہا گیا تھا کہ وہ اپنے پرانے گلے شکوے کو بھول کر شرکت کریں۔ بجرنگ پونیا نے دہلی ہائی کورٹ میں ایک ہنگامی مشترکہ عرضی دائر کی ہے جس میں WFI کی طرف سے 10 اور 11 مارچ کو ہونے والے سلیکشن ٹرائلز پر روک لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ بجرنگ پونیا، ونیش پھوگاٹ، ساکشی ملک اور ان کے شوہر ستیہ ورت نے بدھ کو عدالت سے رجوع کیا ہے۔ کیس کی سماعت جمعہ کو ہوگی۔ بجرنگ نے درخواست دائر کرنے کی تصدیق نہیں کی، لیکن ہندوستانی کشتی پر حکومت کی خاموشی پر سوال اٹھایا۔

پچھلے دو مہینوں سے روس میں پریکٹس کر رہے بجرنگ نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ اگر یہ ٹرائل سنجے سنگھ کی قیادت والی ڈبلیو ایف آئی کے ذریعے کرائے جا رہے ہیں، تو وہ اس میں حصہ نہیں لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مجھے ٹرائلز میں حصہ نہیں لینا ہوتا تو میں اپنی پریکٹس پر 30 لاکھ روپے خرچ نہیں کرتا، لیکن معطل ڈبلیو ایف آئی ٹرائلز کیسے کرا رہی ہے؟ حکومت اس کی منظوری کیسے دے سکتی ہے؟ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ حکومت ہند کی طرف سے معطل کھیل ادارہ ٹرائل کا اعلان کیسے کر سکتا ہے۔ حکومت کیوں خاموش ہے؟ ہم اس میں اسی صورت میں حصہ لیں گے جب کوئی ایڈہاک کمیٹی یا حکومت ٹرائل کرائے گی۔