Headlines

گیانواپی گیس: انجمن انتظام کمیٹی کی کال پروارانسی کےمسلم علاقوں میں بازاربند، سکیورٹی سخت

دالت نے الہ آباد ہائی کورٹ کے اس مسجد کے سروے کے لیے کمشنر کی تقرری کے حکم پر روک لگا دی ہے۔ سپریم کورٹ کے اس حکم کو ہندو فریق کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔

گیانواپی گیس: انجمن انتظام کمیٹی کی کال پروارانسی کےمسلم علاقوں میں بازاربند، سکیورٹی سخت

انجمن انتظام کمیٹی کی جانب سے جمعہ کو گیانواپی مسجد میں واقع ویاس جی کے تہہ خانے میں پوجا شروع ہونے کے بعد بنارس بند کا اعلان کیا گیا ہے

دالت نے الہ آباد ہائی کورٹ کے اس مسجد کے سروے کے لیے کمشنر کی تقرری کے حکم پر روک لگا دی ہے۔ سپریم کورٹ کے اس حکم کو ہندو فریق کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔

وارانسی: ایک طرف انجمن انتظام کمیٹی کی جانب سے جمعہ کو گیانواپی مسجد میں واقع ویاس جی کے تہہ خانے میں پوجا شروع ہونے کے بعد بنارس بند کا اعلان کیا گیا ہے۔یادرہے کہ ضلع عدالت کے حکم کے بعد ویاس جی کے تہہ خانے میں پوجا شروع کی گئی ہے۔ وہیں دوسری طرف نماز جمعہ کے پیش نظر سکیورٹی بھی سخت کر دی گئی ہے۔ گیانواپی مسجد اور کاشی وشواناتھ علاقے کو چھاؤنیوں میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ پورے وارانسی میں ہائی الرٹ ہے اور تین اضلاع سے فورسز کو بھی بلایا گیا ہے۔

دوسری جانب ویاس جی کے تہہ خانے میں پوجا کیے جانے کے خلاف مسجد انتظامات کمیٹی نے آج مسلم علاقوں میں بازار بند رکھنے کی اپیل کی ہے۔ مساجد انتظامات کمیٹی نے کہا ہے کہ لوگ آج دکانیں بند رکھیں اور اپنے علاقوں میں پر امن طریقے سے نماز ادا کریں۔ بنارس بند کے اعلان کو دیکھتے ہوئے پولس بھی الرٹ ہوگئی ہے۔ فورس نے جمعرات کو فلیگ مارچ بھی کیا۔ غازی پور، چندولی اور جونپور کی پولیس فورس کے ساتھ ساتھ تین کمپنیوں پی اے سی، آر اے ایف کو تعینات کیا گیا ہے۔