Headlines

وک سبھا سے پہلے راجیہ سبھا کیلئے ہوگی ’جنگ‘، 15 ریاستوں کی 56 سیٹوں پر ہوں گے انتخابات

الیکشن کمیشن نے کہا کہ اپریل کے مہینے میں 15 ریاستوں میں راجیہ سبھا کی 56 سیٹیں خالی ہو رہی ہیں۔ راجیہ سبھا کی ان خالی نشستوں پر 27 فروری کو انتخابات ہوں گے۔ راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے یہ انتخابات ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب اگلے چند مہینوں میں ملک میں لوک سبھا انتخابات ہونے والے ہیں۔

نئی دہلی : 15 ریاستوں کی 56 سیٹوں کے لئے راجیہ سبھا کے انتخابات 27 فروری کو ہوں گے۔ الیکشن کمیشن (ای سی) نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ یہ سبھی سیٹیں اپریل میں خالی ہو رہی ہیں، جس کے لیے الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ کمیشن نے کہا کہ اپریل کے مہینے میں 15 ریاستوں میں راجیہ سبھا کی 56 سیٹیں خالی ہو رہی ہیں۔ راجیہ سبھا کی ان خالی نشستوں پر 27 فروری کو انتخابات ہوں گے۔ راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے یہ انتخابات ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب اگلے چند مہینوں میں ملک میں لوک سبھا انتخابات ہونے والے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ 50 اراکین کی میعاد 2 اپریل کو ختم ہوگی جب کہ 6 اراکین کی میعاد 3 اپریل کو ختم ہوگی۔ راجیہ سبھا کی ان خالی سیٹوں میں راجستھان کی تین سیٹیں شامل ہیں۔ ان تینوں سیٹوں کے ممبران کی میعاد 3 اپریل کو ختم ہو رہی ہے۔ اسی طرح اتر پردیش کی 10 راجیہ سبھا سیٹوں اور اتراکھنڈ کی 1 راجیہ سبھا سیٹ پر انتخابات ہوں گے۔

یوپی سے ایک سیٹ سماج وادی پارٹی کی جیا بچن کے پاس ہے اور 9 بی جے پی کے پاس ہیں۔ بی جے پی کے جن ممبران پارلیمنٹ کی میعاد مکمل ہو رہی ہے ان میں اشوک واجپئی، انل جین، انل اگروال، کانتا کردم، سکلدیپ راج بھر، جی وی ایل نرسمہا راؤ، ہرناتھ سنگھ یادو اور وجے پال تومر شامل ہیں۔ دوسری طرف اتراکھنڈ سے انیل بلونی کی مدت کار ختم ہو رہی ہے۔