Headlines

مدھیہ پردیش : بھوپال کے چار روزہ عالمی تبلیغی اجتماع کی تاریخ کا اعلان، جانئے کب سے ہوگا شروع

مدھیہ پردیش

عالمی تبلیغی اجتماع جو ہمیشہ ماہ نومبر میں منعقد ہوتا تھا امسال ریاست میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اجتماع کمیٹی نے نومبر میں اجتماع کا انعقاد کرنے کے بجائے ماہ دسمبر میں عالمی اجتماع کا انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ھوپال : بھوپال کے چار روزہ عالمی تبلیغی اجتماع کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ عالمی تبلیغی اجتماع جو ہمیشہ ماہ نومبر میں منعقد ہوتا تھا امسال ریاست میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اجتماع کمیٹی نے نومبر میں اجتماع کا انعقاد کرنے کے بجائے ماہ دسمبر میں عالمی اجتماع کا انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔امسال ستہترویں عالمی تبلیغی اجتماع کا انعقاد آٹھ دسمبر سے شروع ہوگا اور گیارہ دسمبر کو اجتماعی دعا کے ساتھ عالمی اجتماع اختتام پزیر ہوگا۔

واضح رہے کہ بھوپال میں عالمی تبلیغی اجتماع کی بنیاد انیس سو سیتالیس میں رکھی گئی تھی۔ ابتدائی کچھ سالوں تک اجتماع میں بھوپال اور آس پاس کے اضلاع کی جماعتیں شامل ہوتی تھی مگر رفتہ رفتہ اجتماع کی اہمیت و افادیت میں اضافہ ہوا اور ایک دہائی سے کم عرصے میں اجتماع نے ملک گیر سطح پر شہرت حاصل کی اور پھر ستر کی دہائی میں اجتماع نے عالمی شہرت اختیار کرلی۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ جب سے اجتماع شروع ہوا ہے صرف کووڈ میں ایک سال کو چھوڑکر ہر سال تسلسل کے ساتھ اجتماع کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اجتماع کے انعقاد کا مقصد اللہ کا پیغام اللہ کے بندوں تک پہنچانا اور دنیا میں امن قائم کرنا ہے۔