Headlines

لوک سبھا میں پیش ہوا یو پی اے کے 10 سال پر وائٹ پیپر، کانگریس سرکار کی اقتصادی بدانتظامی پر بی جے پی کا وار

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج لوک سبھا میں 2004 سے 2014 تک یو پی اے کے دور میں ہونے والی معاشی بدانتظامی پر ایک وائٹ پیپر پیش کیا۔ وائٹ پیپر کے معاملہ پر لوک سبھا میں کل 12 بجے بحث کی تجویز ہے۔

ئی دہلی : وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج لوک سبھا میں 2004 سے 2014 تک یو پی اے کے دور میں ہونے والی معاشی بدانتظامی پر ایک وائٹ پیپر پیش کیا۔ وائٹ پیپر کے معاملہ پر لوک سبھا میں کل 12 بجے بحث کی تجویز ہے۔ بی جے پی کی طرف سے سنیتا دگل، تیجسوی سوریا، نشی کانت دوبے، جینت سنہا اور دیگر ممبران پارلیمنٹ اس وائٹ پیپر پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ اس وائٹ پیپر میں سلسلہ وار طریقے سے ان خامیوں کا ذکر کیا گیا ہے جو 2004 سے 2014 کے دوران یو پی اے حکومت کی اقتصادی پالیسیوں میں موجود تھیں۔ ان خامیوں کی جگہ کیا ہونا چاہئے تھا اس کا ذکر بھی اس وائٹ پیپر میں کیا گیا ہے۔

اس کے بعد 2014 سے 2024 تک مودی حکومت کے دور میں کس طرح کی اقتصادی پالیسیوں کو لاگو کیا گیا، اس کے بارے میں پارلیمنٹ میں بتایا جائے گا۔ اس کے بعد اس وائٹ پیپر پر بحث کے لئے وقت بھی تجویز ہے۔ وزیراعظم مودی کی حکومت نے 2014 سے پہلے کی معیشت کی ‘بدانتظامی’ کے بارے میں پارلیمنٹ میں یہ وائٹ پیپر پیش کیا ہے۔

2014 میں ہی وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں پہلی بار حکومت بنی تھی۔ اس سے پہلے منموہن سنگھ کی قیادت میں مسلسل 10 سال یعنی 2004-14 تک حکومت رہی تھی۔ مودی حکومت کی دوسری میعاد بھی جلد ہی ختم ہونے والی ہے۔