Headlines

روہت شرما کی طوفانی سنچری، وراٹ کی نصف سنچری، ٹیم انڈیا نے افغانستان کو 8 وکٹوں سے ہرایا

ئی دہلی : ورلڈ کپ 2023 کے ایک میچ میں کپتان روہت شرما کی شاندار سنچری اور وراٹ کوہلی کی نصف سنچری کی بدولت افغانستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی ہے ۔ اس ٹورنامنٹ میں ٹیم انڈیا کی یہ لگاتار دوسری جیت ہے ۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے افغانستان کی ٹیم نے 8 وکٹ کے نقصان پر 272 رنز بنائے تھے اور ٹیم انڈیا کو جیت کیلئے 273 رنز کا ہدف دیا تھا۔ ہندوستانی ٹیم نے اس ہدف کو دو وکٹ گنواکر 35 اوورز میں ہی حاصل کرلیا ۔ ہدف کا تعاقب کرنے کیلئے اترے سلامی بلے باز روہت شرما اور ایشان کشن نے ٹیم انڈیا کو شاندار شروعات دلائی۔ پہلے روہت شرما نے 30 گیندوں میں اپنی نصف سنچری پوری کی اور پھر 63 گیندوں پر اپنی سنچری پوری کی ۔ ادھر ایشان کشن نے بھی اچھی اننگز کھیلی ۔ تاہم ایشان کشن اپنی نصف سنچری سے چوک گئے ۔ ایشان کشن 47 رنز بناکر راشد خان کا شکار بن گئے۔ ہندوستان کو پہلا جھٹکا 156 رنز کے مجموعی اسکور پر لگا۔ وہیں روہت شرما 131 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹے۔ روہت شرما اور ایشان کشن کے آوٹ ہونے کے بعد وراٹ کوہلی اور شریس ایئر نے اننگز کو آگے بڑھایا اور ٹیم کو 35 اوورز میں ہی جیت دلادی ۔ وراٹ کوہلی 55 رنز بناکر ناٹ آوٹ پویلین لوٹے تو وہیں شریس ایئر نے ناٹ آوٹ 25 رنز کی اننگز کھیلی ۔ افغانستان کیلئے صرف راشد خان کو ہی وکٹیں ملی ۔ انہوں نے پہلے ایشان کشن کو آوٹ کیا اور اس کے بعد روہت شرما کو اپنا شکار بنایا ۔ راشد کے علاوہ کسی دیگر گیندباز کو کوئی کامیابی نہیں ملی ۔ اس سے پہلے افغانستان کی جانب سے حشمت اللہ شاہدی نے سب سے بڑی اننگز کھیلی۔ انہوں نے 80 رنز بنائے ۔ اس کے علاوہ عظمت اللہ عمر زئی نے بھی نصف سنچری بنائی ۔ عمر زئی 62 رنز بناکر ہاردک پانڈیا کے شکار بنے ۔ ان دونوں کے علاوہ رحمان اللہ گرباز نے 21 رنز، ابراہیم زادران نے 22 رنز، رحمت شاہ نے 16 رنز، محمد نبی نے 19 رنز، نجیب اللہ زادران نے دو رنز، راشد خان نے 16 رنز، مجیب الرحمان نے 10 رنز اور نوین لاحق نے نو رنز بنائے ۔

World Cup 2023 : ورلڈ کپ 2023 کے ایک میچ میں کپتان روہت شرما کی شاندار سنچری اور وراٹ کوہلی کی نصف سنچری کی بدولت افغانستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی ہے ۔ اس ٹورنامنٹ میں ٹیم انڈیا کی یہ لگاتار دوسری جیت ہے ۔

ئی دہلی : ورلڈ کپ 2023 کے ایک میچ میں کپتان روہت شرما کی شاندار سنچری اور وراٹ کوہلی کی نصف سنچری کی بدولت افغانستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی ہے ۔ اس ٹورنامنٹ میں ٹیم انڈیا کی یہ لگاتار دوسری جیت ہے ۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے افغانستان کی ٹیم نے 8 وکٹ کے نقصان پر 272 رنز بنائے تھے اور ٹیم انڈیا کو جیت کیلئے 273 رنز کا ہدف دیا تھا۔ ہندوستانی ٹیم نے اس ہدف کو دو وکٹ گنواکر 35 اوورز میں ہی حاصل کرلیا ۔

ہدف کا تعاقب کرنے کیلئے اترے سلامی بلے باز روہت شرما اور ایشان کشن نے ٹیم انڈیا کو شاندار شروعات دلائی۔ پہلے روہت شرما نے 30 گیندوں میں اپنی نصف سنچری پوری کی اور پھر 63 گیندوں پر اپنی سنچری پوری کی ۔ ادھر ایشان کشن نے بھی اچھی اننگز کھیلی ۔ تاہم ایشان کشن اپنی نصف سنچری سے چوک گئے ۔ ایشان کشن 47 رنز بناکر راشد خان کا شکار بن گئے۔ ہندوستان کو پہلا جھٹکا 156 رنز کے مجموعی اسکور پر لگا۔ وہیں روہت شرما 131 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹے۔

روہت شرما اور ایشان کشن کے آوٹ ہونے کے بعد وراٹ کوہلی اور شریس ایئر نے اننگز کو آگے بڑھایا اور ٹیم کو 35 اوورز میں ہی جیت دلادی ۔ وراٹ کوہلی 55 رنز بناکر ناٹ آوٹ پویلین لوٹے تو وہیں شریس ایئر نے ناٹ آوٹ 25 رنز کی اننگز کھیلی ۔ افغانستان کیلئے صرف راشد خان کو ہی وکٹیں ملی ۔ انہوں نے پہلے ایشان کشن کو آوٹ کیا اور اس کے بعد روہت شرما کو اپنا شکار بنایا ۔ راشد کے علاوہ کسی دیگر گیندباز کو کوئی کامیابی نہیں ملی ۔

اس سے پہلے افغانستان کی جانب سے حشمت اللہ شاہدی نے سب سے بڑی اننگز کھیلی۔ انہوں نے 80 رنز بنائے ۔ اس کے علاوہ عظمت اللہ عمر زئی نے بھی نصف سنچری بنائی ۔ عمر زئی 62 رنز بناکر ہاردک پانڈیا کے شکار بنے ۔ ان دونوں کے علاوہ رحمان اللہ گرباز نے 21 رنز، ابراہیم زادران نے 22 رنز، رحمت شاہ نے 16 رنز، محمد نبی نے 19 رنز، نجیب اللہ زادران نے دو رنز، راشد خان نے 16 رنز، مجیب الرحمان نے 10 رنز اور نوین لاحق نے نو رنز بنائے ۔