Headlines

رام مندرمیں شری رام للاکی پران پرتشٹھا تقریب آج، دلہن بنی رام نگری

گربھ گرہ میں وراجمان ہوئے رام للا، وزیراعظم مودی نے کی پران پرتشٹھا

رام مندرمیں شری رام للاکی پران پرتشٹھا تقریب آج، دلہن بنی رام نگری

گربھ گرہ میں وراجمان ہوئے رام للا، وزیراعظم مودی نے کی پران پرتشٹھا

وزیراعظم نریندر مودی ، آج یعنی جنوری، 2024 کو دوپہر تقریبا 12 بجے ایودھیا میں نو تعمیر شدہ شری رام مندر میں شری رام للا کی پران پرتشٹھا تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس سے پہلے اکتوبر 2023 میں وزیر اعظم کو شری رام جنم بھومی ٹرسٹ کی جانب سے پران پرتشٹھا تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ موصول ہوا تھا۔تاریخ ساز پران پرتشٹھا تقریب میں ملک کے تمام بڑے روحانی اور مذہبی فرقوں کے نمائندے شرکت کریں گے۔ مختلف قبائلی برادریوں کے نمائندوں سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم اس موقع پر وہاں موجود لوگوں سے خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم شری رام جنم بھومی مندر کی تعمیر سے جڑے شرم جیویوں سے بات چیت کریں گے۔ وزیر اعظم کوبر ٹیلا کا بھی دورہ کریں گے جہاں بھگوان شیو کے قدیم مندر کو بحال کیا گیا ہے۔ وہ اس بحال شدہ مندر میں پوجا اور درشن بھی کریں گے۔