Headlines

الیکٹورل بانڈپر پابندی، سپریم کورٹ کابڑافیصلہ،کہا۔ الیکٹورل بانڈاسکیم غیرآئینی ہے

سپریم کورٹ نے الیکٹورل بانڈ اسکیم و غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت کا فیصلے سناتے ہوئے سی جے آئی نے کہا کہ ایس بی آئی کو 12 اپریل 2019 سے معلومات کو منظر عام لا نا ہوگا۔ ایس بی آئی کو یہ معلومات الیکشن کمیشن کو دینی ہوگی اور الیکشن کمیشن اس معلومات کو شیئر کرے گا۔

الیکٹورل بانڈپر پابندی، سپریم کورٹ کابڑافیصلہ،کہا۔ الیکٹورل بانڈاسکیم غیرآئینی ہے

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعرات کو الیکٹورل بانڈ اسکیم کے جواز کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر اپنا فیصلہ سنایا۔ سپریم کورٹ نے الیکٹورل بانڈ اسکیم کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت کا فیصلے سناتے ہوئے سی جے آئی نے کہا کہ ایس بی آئی کو 12 اپریل 2019 سے معلومات کو منظر عام لا نا ہوگا۔ ایس بی آئی کو یہ معلومات الیکشن کمیشن کو دینی ہوگی اور الیکشن کمیشن اس معلومات کو شیئر کرے گا۔

دراصل، گزشتہ سال نومبر میں، سی جے آئی ڈی وائی چندرچوڑ کی قیادت میں 5 ججوں کی آئینی بنچ نے اس معاملے کی سماعت کی تھی۔ جسٹس سنجیو کھنہ،جسٹس بی آر گاوائی، جے بی جسٹس پارڈی والا اور جسٹس منوج مشرا کی ڈویژن بنچ نے مسلسل تین دن تک دلائل سننے کے بعد کیس میں اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔ درخواست گزاروں نے سپریم کورٹ کے سامنے دلیل دی تھی کہ انتخابی الیکٹورل بانڈ اسکیم آرٹیکل 19(1) کے تحت شہریوں کے معلومات کے بنیادی حق کی خلاف ورزی کرتی ہے، بیک ڈور لابنگ کی سہولت فراہم کرتی ہے اور بدعنوانی کو فروغ دیتی ہے۔ نیز، یہ مخالف سیاسی جماعتوں کے لیے برابری کا میدان ختم کرتا ہے۔