Headlines

ننت امبانی کی پری ویڈنگ تقریب میں پہنچے ہالی ووڈ ستارے، ریحانہ نے خاص انداز میں کی انٹری، جادوگر بھی ہوں گے حصہ

ننت امبانی کی پری ویڈنگ تقریب میں پہنچے ہالی ووڈ ستارے، ریحانہ نے خاص انداز میں کی انٹری، جادوگر بھی ہوں گے حصہ

ننت امبانی کی پری ویڈنگ تقریب میں پہنچے ہالی ووڈ ستارے، ریحانہ نے خاص انداز میں کی انٹری، جادوگر بھی ہوں گے حصہ

الی ووڈ کی سپر اسٹار گلوکارہ ریحانہ جمعرات کو یہاں پہنچ گئی ہیں۔ ریحانہ جمعرات کو جام نگر ہوائی اڈے پر اتریں۔ ریحانہ کے آتے ہی یہاں کا ماحول بھی کافی موسیقی والا ہوگیا ہے۔

ممبئی : ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی پری ویڈنگ تقریب کی گجرات کے جام نگر میں دھوم ہے۔ گزشتہ چند دنوں سے یہاں ستاروں کا اجتماع جاری ہے۔ ہالی ووڈ کی سپر اسٹار گلوکارہ ریحانہ بھی جمعرات کو یہاں پہنچ گئی ہیں۔ ریحانہ جمعرات کو جام نگر ہوائی اڈے پر اتریں۔ ریحانہ کے آتے ہی یہاں کا ماحول بھی کافی موسیقی والا ہوگیا ہے۔ یہاں ریحانہ کی پرفارمنس کے لیے اسٹیج بھی تیار ہے۔ یہاں ریحانہ 1 سے 3 مارچ تک ہونے والی پری ویڈنگ تقریب میں اپنی آواز سے دھوم مچانے والی ہیں۔

ریحانہ سے پہلے ہی یہاں بالی ووڈ ستاروں کی شرکت کا سلسلہ جاری ہے۔ بالی ووڈ گلوکار بی پراک بھی کل جام نگر پہنچے ہیں۔ 9 مرتبہ گریمی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ ریحانہ جیسے ہی ایئرپورٹ پر اتریں تو پیپرازیوں نے ان کا استقبال کیا۔ ریحانہ یہاں پری ویڈنگ تقریب میں اپنی آواز کا جادو بکھیرنے والی ہیں۔ ریحانہ نے پوری آستین کا ٹاپ اور براؤن اسکرٹ پہنا ہوا تھا۔ ایئرپورٹ سے باہر آنے کے بعد ریحانہ نے سیدھی گاڑی کی سیٹ پکڑلی۔

ریحانہ کے ساتھ ہالی ووڈ کے دیگر ستارے بھی جام نگر پہنچ چکے ہیں۔ ہالی ووڈ کے جادوگر ڈیوڈ بلین بھی یہاں پہنچ چکے ہیں۔ اس کے ساتھ بالی ووڈ گلوکاروں نے بھی یہاں ڈیرے ڈال لئے ہیں۔ اجے-اتول، اریجیت سنگھ، دلجیت دوسانجھ بھی یہاں اپنی آوازوں سے سماں باندھیں گے ۔ سنگرز کے علاوہ بالی ووڈ کے ستارے بھی یہاں جمع ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ جھانوی کپور بھی اپنی ٹیم کے ساتھ یہاں پہنچ گئی ہیں۔