Headlines

Anant Ambani Radhika Merchant Pre-Wedding: فیس بک کے بانی مارک زکربرگ اپنی اہلیہ کے ساتھ جام نگر پہنچے

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ جام نگر پہنچ گئے ہیں۔ وہ اپنی اہلیہ پریسیلیا چین کے ساتھ جام نگر پہنچے جہاں ہوائی اڈے پر گجراتی روایتی انداز میں ان کا استقبال کیا گیا۔

نئی دہلی : اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ تقریب میں شرکت کرنے والی مشہور شخصیات کی فہرست میں اب ایک اور نام شامل ہو گیا ہے۔ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ جام نگر پہنچ گئے ہیں۔ وہ اپنی اہلیہ پریسیلیا چین کے ساتھ جام نگر پہنچے جہاں ہوائی اڈے پر گجراتی روایتی انداز میں ان کا استقبال کیا گیا۔

مارک زکربرگ سے پہلے ایمار پراپرٹیز کے بانی محمد البار بھی جام نگر پہنچ چکے ہیں۔ بتادیں کہ ایمار پراپرٹیز نے برج خلیفہ بنایا ہے اور ایمار پراپرٹیز دنیا کے 80 ممالک میں کام کر رہی ہے۔ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ تقریب میں بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات نے شامل ہوگئی ہیں ۔ ابھی تک شاہ رخ خان، سلمان خان، رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، ارجن کپور اور جھانوی کپور تقریب میں شرکت کے لیے جام نگر پہنچ چکے ہیں۔

دیگر مہمانوں میں مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس، سعودی آرامکو کے چیئرپرسن یاسر الرمایان، این وی انویسٹمنٹ کے بانی وی وی نیوو، ہارورڈ بزنس اسکول کے سابق ڈین نتن نوہریا، سی سی آر ایم نیویارک کے بانی پارٹنر ڈاکٹر برائن لیون، سونی کے سی ای او کینیچیرو یوشیدا، کے کے آر اینڈ کمپنی کے سی ای او جو بے، بروک فیلڈ ایسٹ مینجمنٹ کے چیئرمین مارک کارنی ، مبادلہ کے سی ای او اور ایم ڈی خلدون المبارک شامل ہیں۔