Headlines

جیو کا دھماکہ، لانچ کئے 3 نئے’ جیو ٹی وی پریمئیم پلانس‘، مفت ملے گا او ٹی ٹی ایپس سبسکرپشن

جیو کا دھماکہ، لانچ کئے 3 نئے’ جیو ٹی وی پریمئیم پلانس‘، مفت ملے گا او ٹی ٹی ایپس سبسکرپشن

یو سنیما پریمئم، ڈزنی + ہاٹ اسٹار، جی۔5، سونی لیو،  پرائم ویڈیو ( موبائل)، لائنسگیٹ پلے، ڈسکوری+ ڈاکیوبے، سن این ایکس  ٹی، ہوئی چوئی، پلینیٹ مراٹھی، چوپال، ایپک آن اور کانچا لنّکا جیسے قریب 14او ٹی ٹی ایپس، پلانس کے ساتھ مفت ملیں گے۔

نئی دہلی : جیو نے نئے سال کے موقع پر اپنے صارفین کے لیے انٹرٹینمنٹ کا دھماکہ کیا ہے۔ کمپنی نے جیو ٹی وی پریمیم پلانس کے نام سے او ٹی ٹی ایپس کی سبسکرپشن کے ساتھ تین نئے موبائل پلان شروع کیے ہیں۔ جیو سنیما پریمئم،  ڈزنی + ہاٹ اسٹار، جی۔5، سونی لیو،  پرائم ویڈیو ( موبائل)، لائنسگیٹ پلے، ڈسکوری+  ڈاکیوبے، سن این ایکس  ٹی، ہوئی چوئی، پلینیٹ مراٹھی، چوپال، ایپک آن اور کانچا لنّکا جیسے قریب 14او ٹی ٹی ایپس، پلانس کے ساتھ مفت ملیں گے۔

او ٹی  ٹی ایپس کے ذریعہ قومی، بین الاقوامی اور علاقائی زبانوں میں مواد کو یکھا جا سکتا ہے۔ پلان کے ساتھ بنڈل ان او ٹی ٹی ایپس کی سبسکرپشنز کی قیمت لگ بھگ 1000 روپے ہے۔ صارفین کو 398 روپے والے پلان میں 12 او ٹی ٹی ایپس اور 1198 اور 4498 روپے کے پلان میں 14 او ٹی ٹی ایپس کی مفت سبسکرپشن ملے گی۔ 398 روپے والے پلان کی میعاد 28 دن ہوگی۔