Headlines

14 سال کا ’ونواس‘ ختم کرکے کیوں سیاست میں آئے بالی ووڈ اسٹار گووندا، بتائی یہ بڑی وجہ

بالی ووڈ اداکار اور سابق ممبر پارلیمنٹ گووندا جمعرات کو وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیو سینا میں شامل ہو گئے۔ بتایا جارہا ہے کہ انہیں ممبئی نارتھ ویسٹ میں شیوسینا کے ادھو بالا صاحب ٹھاکرے کے امیدوار امول کیرتیکر کے خلاف میدان میں اتارا جا سکتا ہے۔

14 سال کا ’ونواس‘ ختم کرکے کیوں سیاست میں آئے بالی ووڈ اسٹار گووندا، بتائی یہ بڑی وجہ

الی ووڈ اداکار اور سابق ممبر پارلیمنٹ گووندا جمعرات کو وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیو سینا میں شامل ہو گئے۔ بتایا جارہا ہے کہ انہیں ممبئی نارتھ ویسٹ میں شیوسینا کے ادھو بالا صاحب ٹھاکرے کے امیدوار امول کیرتیکر کے خلاف میدان میں اتارا جا سکتا ہے۔

ممبئی : بالی ووڈ اداکار اور سابق ممبر پارلیمنٹ گووندا جمعرات کو وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیو سینا میں شامل ہو گئے۔ بتایا جارہا ہے کہ انہیں ممبئی نارتھ ویسٹ میں شیوسینا کے ادھو بالا صاحب ٹھاکرے کے امیدوار امول کیرتیکر کے خلاف میدان میں اتارا جا سکتا ہے۔ گووندا نے بدھ کی رات شیوسینا کے عہدیدار اور سابق ایم ایل اے کرشنا ہیگڑے سے ملاقات کی تھی۔ ہیگڑے نے کہا تھا کہ گووندا نے قومی سطح پر کام کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

آفیشیل طور پر شیو سینا میں شامل ہونے کے بعد گووندا نے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ 14 سال کے ‘جنگل’ کے بعد فعال سیاست میں داخل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 14 سال کی جلاوطنی کے بعد سیاست میں اس لئے آیا ہوں کیونکہ گزشتہ 10 سالوں میں کئے گئے کام اور چمک نے مجھے کافی متاثر کیا ہے۔ مودی جی نے جو رام راجیہ لایا ہے اور ممبئی میں پچھلے دو سالوں میں جو اورا دیکھنے کو ملا ہے ، ایکناتھ شندے جی کا اس کیلئے میں نے شیوسینا میں شمولیت اختیار کی ہے۔

گووندا نے کہا کہ میں ٹکٹ ملنے کی امید لے کر نہیں آیا ہوں، لیکن مجھے جو بھی ذمہ داری دی جائے گی، میں اسے ایمانداری سے پورا نبھاوں گا۔ اگر مجھے موقع ملا تو میں لڑنے کے لئے تیار ہوں، لیکن میں ٹکٹ ملنے کی امید سے شیوسینا میں شامل نہیں ہوا ہوں۔