Headlines

آویش خان نے دہلی کے جبڑے سے چھینی جیت، آخری اوور میں پلٹی بازی، راجستھان کی لگاتار دوسری فتح

آویش خان نے دہلی کے جبڑے سے چھینی جیت، آخری اوور میں پلٹی بازی، راجستھان کی لگاتار دوسری فتح

 راجستھان رائلز نے دہلی کو 12 رنز سے شکست دی ۔ آویش خان نے آخری اوور میں دہلی کے جبڑے سے جیت چھین لی۔ دہلی کو آخری اوور میں جیت کے لیے 17 رنز درکار تھے۔ لیکن آویش خان کے سامنے اکشر پٹیل اور اسٹبس کی امیدوں پر پانی پھر گی

نئی دہلی : آئی پی ایل 2024 کا 9واں میچ دہلی کیپٹلز اور راجستھان رائلز کے درمیان کھیلا گیا ۔ اس میچ میں راجستھان رائلز نے دہلی کو 12 رنز سے شکست دیدی۔ جے پور کے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دہلی کیپٹلز کے کپتان ریشبھ پنت نے ٹاس جیت کر راجستھان کو پہلے بلے بازی کرنے کی دعوت دی۔ راجستھان کے لئے ریان پراگ نے شاندار نصف سنچری بنائی جس کی بدولت دہلی کو 186 رنز کا ہدف ملا۔ اس کے جواب میں دہلی کی ٹیم 5 وکٹوں پر 173 رنز ہی بناسکی ۔

راجستھان رائلز نے دہلی کو 12 رنز سے شکست دی ۔ آویش خان نے آخری اوور میں دہلی کے جبڑے سے جیت چھین لی۔ دہلی کو آخری اوور میں جیت کے لیے 17 رنز درکار تھے۔ لیکن آویش خان کے سامنے اکشر پٹیل اور اسٹبس کی امیدوں پر پانی پھر گیا۔ آئی پی ایل 2024 میں راجستھان کی یہ مسلسل دوسری جیت ہے۔