Headlines

کسان آندولن : جمعہ کو ‘یوم سیاہ’ منائیں گے کسان ، 26 فروری کو پورے ملک میں ٹریکٹر مارچ کی تیاری 

چنڈی گڑھ : دو سال کے بعد اس سال 13 فروری کو کسانوں کی تحریک ایک بار پھر شروع ہوئی ہے۔ 2020-21 میں پہلی بار کسانوں نے تین زرعی قوانین کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجائی تھی، اب کسانوں نے کم از کم امدادی قیمت کے حوالے سے مورچہ کھول دیا ہے۔ کسان 10 دن سے زیادہ وقت سے شمبھو بارڈر پر ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ جمعرات کو سنیکت کسان مورچہ (ایس کے ایم) نے کہا کہ جمعہ کو یوم سیاہ منانے کے ساتھ ساتھ وہ ٹریکٹر مارچ بھی نکالیں گے۔ ایس کے ایم نے کہا کہ کسان شوبھاکرن سنگھ (21) کی بدھ کو شمبھو بارڈر پر ہریانہ پولیس اور پنجاب کے کسانوں کے درمیان جھڑپ میں موت ہوگئی تھی ۔ ہریانہ پولیس نے دہلی جانے کی کوشش کررہے کسانوں کو پنجاب کے ضلع سنگرور میں کھنوری سرحد پر روک رکھا ہے ۔ پنجاب کے کسان اپنی فصلوں کی کم از کم امدادی قیمت کے لیے مرکز سے قانونی ضمانت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

کسان آندولن : جمعہ کو ‘یوم سیاہ’ منائیں گے کسان ، 26 فروری کو پورے ملک میں ٹریکٹر مارچ کی تیاری 

ایس کے ایم نے کہا کہ کسان 26 فروری کو شاہراہوں پر ٹریکٹر مارچ نکالیں گے اور 14 مارچ کو دہلی میں مہاپنچایت منعقد کریں گے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ کسان پولیس کارروائی کی مذمت کے لیے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور ہریانہ کے وزیر داخلہ انل وج کے پتلے جلائیں گے۔

چنڈی گڑھ : دو سال کے بعد اس سال 13 فروری کو کسانوں کی تحریک ایک بار پھر شروع ہوئی ہے۔ 2020-21 میں پہلی بار کسانوں نے تین زرعی قوانین کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجائی تھی، اب کسانوں نے کم از کم امدادی قیمت کے حوالے سے مورچہ کھول دیا ہے۔ کسان 10 دن سے زیادہ وقت سے شمبھو بارڈر پر ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ جمعرات کو سنیکت کسان مورچہ (ایس کے ایم) نے کہا کہ جمعہ کو یوم سیاہ منانے کے ساتھ ساتھ وہ ٹریکٹر مارچ بھی نکالیں گے۔

ایس کے ایم نے کہا کہ کسان شوبھاکرن سنگھ (21) کی بدھ کو شمبھو بارڈر پر ہریانہ پولیس اور پنجاب کے کسانوں کے درمیان جھڑپ میں موت ہوگئی تھی ۔ ہریانہ پولیس نے دہلی جانے کی کوشش کررہے کسانوں کو پنجاب کے ضلع سنگرور میں کھنوری سرحد پر روک رکھا ہے ۔ پنجاب کے کسان اپنی فصلوں کی کم از کم امدادی قیمت کے لیے مرکز سے قانونی ضمانت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ایس کے ایم ‘دہلی چلو’ مارچ کا حصہ نہیں ہے، لیکن وہ اس کی حمایت کر رہا ہے۔ انہوں نے 2020-21 میں مرکز کے تین زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی تحریک کی قیادت کی تھی۔ یہاں ایک میٹنگ کے بعد ایس کے ایم نے کہا کہ کسان 26 فروری کو شاہراہوں پر ٹریکٹر مارچ نکالیں گے اور 14 مارچ کو دہلی میں مہاپنچایت منعقد کریں گے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ کسان پولیس کارروائی کی مذمت کے لیے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور ہریانہ کے وزیر داخلہ انل وج کے پتلے جلائیں گے۔