Headlines

 اللو ارجن کو پہلی مرتبہ ملا ایوارڈ، عالیہ اور کریتی سینن بھی اعزاز سے نوازی گئیں

اللو ارجن کو پہلی مرتبہ ملا ایوارڈ، عالیہ اور کریتی سینن بھی اعزاز سے نوازی گئیں

 اللو ارجن کو پہلی مرتبہ ملا ایوارڈ، عالیہ اور کریتی سینن بھی اعزاز سے نوازی گئیں

راجدھانی دہلی کے وگیان بھون میں منگل کو 69ویں نیشنل فلم فیئر ایوارڈز کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ملک بھر سے فلمی دنیا کے ستاروں نے یہاں شرکت کی۔ سال 2021 میں بننے والی فلموں کے لئے منعقدہ اس ایوارڈ تقریب کی کافی بحث ہے۔

نئی دہلی : راجدھانی دہلی کے وگیان بھون میں منگل کو 69ویں نیشنل فلم فیئر ایوارڈز کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ملک بھر سے فلمی دنیا کے ستاروں نے یہاں شرکت کی۔ سال 2021 میں بننے والی فلموں کے لئے منعقدہ اس ایوارڈ تقریب کی کافی بحث ہے۔ ایوارڈ جیتنے والے اسٹارز نے صدرجمہوریہ دروپدی مرمو سے یہ اعزاز حاصل کیا۔ کورونا وبا کی وجہ سے ان ایوارڈز میں ایک سال کی تاخیر ہوئی ہے۔ اللو ارجن کو فلم پشپا کے لئے بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

عالیہ بھٹ اور کریتی سینن کو فلم ‘گنگوبائی’ اور ‘میمی’ کے لئے بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ان دونوں اداکاراؤں نے صدرجمہوریہ دروپدی مرمو سے یہ اعزاز حاصل کیا۔ عالیہ بھٹ جب ایوارڈ لینے اسٹیج پر پہنچیں تو ان کے شوہر رنبیر کپور انہیں چیئر کرتے نظر آئے۔ ‘دی نامبی ایفیکٹ’ کو بہترین فیچر فلم کا ایوارڈ دیا گیا۔ وہیں ہدایت کار وویک اگنی ہوتری کی فلم ‘دی کشمیر فائلز’ کو نرگس دت ایوارڈ سے نوازا گیا ۔

ہدایت کار نکھل مہاجن اور بکل مٹیانی کو بہترین ہدایت کار کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ پلوی جوشی کو بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ ملا ہے۔ پنکج ترپاٹھی کو فلم میمی کے لیے بہترین معاون اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ شریا گھوشال کو ‘ایرون نجھل’ گانے کے لئے بہترین پلے بیک سنگر کا نیشنل فلم فیئر ایوارڈ دیا گیا ہے۔