Headlines

وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کو دی مبارکباد، جانئے کیا کہا

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو شہباز شریف کو پاکستان کے وزیر اعظم کا حلف اٹھانے کے بعد مبارکباد دی۔ شہباز شریف نے پیر کو پاکستان کے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ ایسے میں انہیں مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم مودی نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا: ‘شہباز شریف کو پاکستان کے وزیر اعظم کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد۔’ تاہم یہاں قابل غور بات یہ ہے کہ وزیر اعظم مودی نے صرف ایک لائن کا مبارکبادی پیغام دیا۔ ایسے میں یہ اشارے مل رہے ہیں کہ ہندوستان مخالف دہشت گردوں کی پناہ گاہ رہے پاکستان کے تئیں ان کے سخت موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آنے والی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کو دی مبارکباد، جانئے کیا کہا

وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو شہباز شریف کو پاکستان کے وزیر اعظم کا حلف اٹھانے کے بعد مبارکباد دی۔ شہباز شریف نے پیر کو پاکستان کے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا۔

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو شہباز شریف کو پاکستان کے وزیر اعظم کا حلف اٹھانے کے بعد مبارکباد دی۔ شہباز شریف نے پیر کو پاکستان کے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ ایسے میں انہیں مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم مودی نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا: ‘شہباز شریف کو پاکستان کے وزیر اعظم کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد۔’

تاہم یہاں قابل غور بات یہ ہے کہ وزیر اعظم مودی نے صرف ایک لائن کا مبارکبادی پیغام دیا۔ ایسے میں یہ اشارے مل رہے ہیں کہ ہندوستان مخالف دہشت گردوں کی پناہ گاہ رہے پاکستان کے تئیں ان کے سخت موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آنے والی ہے۔