Headlines

 وزیراعظم مودی امیرشیخ تمیم بن حمدالثانی کےساتھ آج کریں گےدوطرفہ بات چیت

وزیر اعظم مودی کے دوحہ پہنچنے کے بعد این آر آئیز نے ہوٹل کے باہر ان کا استقبال کیا۔ ہاتھوں میں ہندوستانی ترنگا اٹھائے ہوئے لوگوں نے ‘مودی۔مودی’ اور ‘بھارت ماتا کی جئے’ کے نعرے لگائے۔ پی ایم مودی نے ان کے استقبال کے لیے ہوٹل کے باہر جمع لوگوں سے ہاتھ ملایا۔ کچھ این آر آئیز نے پی ایم مودی ک

 وزیراعظم مودی امیرشیخ تمیم بن حمدالثانی کےساتھ آج کریں گےدوطرفہ بات چیت

وزیر اعظم مودی کے دوحہ پہنچنے کے بعد این آر آئیز نے ہوٹل کے باہر ان کا استقبال کیا۔ ہاتھوں میں ہندوستانی ترنگا اٹھائے ہوئے لوگوں نے ‘مودی۔مودی’ اور ‘بھارت ماتا کی جئے’ کے نعرے لگائے۔ پی ایم مودی نے ان کے استقبال کے لیے ہوٹل کے باہر جمع لوگوں سے ہاتھ ملایا۔ کچھ این آر آئیز نے پی ایم مودی کو

وزیر اعظم نریندر مودی ابوظہبی کے کامیاب دورے کے بعد بدھ کی رات دیر گئے قطر پہنچ گئے۔ پی ایم مودی نے دوحہ میں ہی اعلیٰ حکام کے ساتھ میٹنگ بھی کی۔ 2014 میں وزیر اعظم بننے کے بعد وزیر اعظم مودی یہ دوسرا قطر کا دورہ ہے۔ جمعرات کو وزیر اعظم مودی امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ منگل کو یو اے ای اور قطر کے لیے روانہ ہونے سے پہلے پی ایم مودی نے کہا تھا کہ وہ قطر کے حکمران سے ملنے کے لیے بے چین ہیں۔ پی ایم مودی نے کہا تھا کہ امیر شیخ تمیم کی قیادت میں قطر میں زبردست ترقی اور تبدیلی کا دور جاری ہے۔

بدھ کی رات دیر گئے پی ایم مودی کی دو طرفہ بات چیت کے بارے میں وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری، توانائی جیسے شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوگی۔ اورفائنانس۔ پی ایم مودی کا وسطی ایشیائی ملک قطر (مغربی ایشیا) کا دورہ اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ حال ہی میں قطر نے آٹھ سابق بحریہ کے افسروں کی سزائے موت ، معاف کر دی ہے۔ جس کے بعد سات شہری ہندوستان واپس آگئے ہیں۔