Headlines

مہاراشٹر کے پونے ضلع میں ایک دردناک حادثہ ، 8 افراد کی موقع پر ہی موت

مہاراشٹر کے پونے ضلع میں ایک دردناک حادثہ ، 8 افراد کی موقع پر ہی موت

مہاراشٹر کے پونے ضلع میں ایک دردناک حادثہ ، 8 افراد کی موقع پر ہی موت

مہاراشٹر کے پونے ضلع میں ایک تیز رفتار پک اپ گاڑی ایک آٹو رکشہ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں آٹھ افراد کی موت ہو گئی۔

ممبئی: مہاراشٹر کے پونے ضلع میں ایک دردناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے بعد چاروں طرف غم کی لہر ڈور گئی ہیں۔ پونے ضلع میں ایک، پک اپ وین اور ایک آٹو رکشہ کے درمیان زبردست تصادم ہوا، جس میں 8 افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ یہ واقعہ کلیان ناسک ہائی وے پر پیش آیا۔ اس واقعے کے بعد چیخ و پکار مچ گئی

پولیس نے پیر کو بتایا کہ مہاراشٹر کے پونے ضلع میں ایک تیز رفتار پک اپ گاڑی ایک آٹو رکشہ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں آٹھ افراد کی موت ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ اتوار کی رات تقریباً 11.30 بجے اوتور پولیس اسٹیشن کے حددو کلیان۔احمد نگر روڈ پر پیش آیا، جو ممبئی سے تقریباً 150 کلومیٹر دور ہے۔