Headlines

ہندوستان میں دہشت گردی پر این آئی اے کا شکنجہ، جنوبی ہند کے19مقامات پر چھاپے ماری

ہ چھاپہ ماری القاعدہ اور آئی ایس آئی ایس جیسے دہشت گرد گروپوں سےجڑے دہشت گردی کی سازش کی تحقیقات کے حصے کے طور پر کی گئی ہے۔

ہندوستان میں دہشت گردی پر این آئی اے کا شکنجہ، جنوبی ہند کے19مقامات پر چھاپے ماری

ہ چھاپہ ماری القاعدہ اور آئی ایس آئی ایس جیسے دہشت گرد گروپوں سےجڑے دہشت گردی کی سازش کی تحقیقات کے حصے کے طور پر کی گئی ہے۔

نئی دہلی: نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (NIA) نے پیر کو ایک انتہائی شدت پسند جہادی دہشت گرد گروپ کا پردہ فاش کیا اور جنوبی ہندوستان میں 19 مقامات پر چھا پے ماری کی جو بنیادی طور پر ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر کام کرتے ہیں فی الحال،مختلف ریاستوں کی پولیس کے ساتھ این آئی اے کے ذریعہ کرناٹک میں 11 مقامات، مہاراشٹر میں تین مقامات، جھارکھنڈ میں چار مقامات اور دہلی میں ایک مقام پر چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ دہشت گرد گروپ ہندوستان بھر میں کئی مقامات کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتا تھااور وہ ہندوستان مخالف سرگرمیوں میں مصروف تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ تلاشی مہم میں کئی ڈیجیٹل آلات ضبط کیے گئے، جن میں بڑی مقدار میں مجرمانہ ڈیٹا اور دستاویزات موجود تھے۔

تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے کے مطابق 6 دسمبر کو ایک کارروائی میں جموں و کشمیر میں متعدد مقامات پر پاکستان کی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیموں کی شاخوں کے ذریعہ رچی اور چلانے والی دہشت گردانہ سازش کے سلسلے میں کارروائی کی گئی تھی۔ اس سے پہلے این آئی اے نے آئی ایس آئی ایس دہشت گردانہ سازش کیس میں 44 مقامات پر چھاپے مارے تھے۔ این آئی اے کی یہ کارروائی آئی ایس آئی ایس دہشت گردانہ سازش کیس میں کرناٹک اور مہاراشٹر میں 40 سے زیادہ مقامات پر چھاپے مارے جانے کے چند دن بعد سامنے آئی ہے۔ تحقیقاتی ایجنسی نے اس کیس کے سلسلے میں پونے، مہاراشٹرا سے 13 لوگوں کو بھی گرفتار کیا تھا۔