Headlines

القسام نے اسرائیلی ٹینک تباہ کر دیئے، کئی فوجی ہلاک، قابض اسرائیلی فوج کو میدان جنگ میں فلسطینی مجاہدین کی شدید مزاحمت کا سامنا

القسام نے اسرائیلی ٹینک تباہ کر دیئے، کئی فوجی ہلاک، قابض اسرائیلی فوج کو میدان جنگ میں فلسطینی مجاہدین کی شدید مزاحمت کا سامنا
سرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ آپریشن جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق گھات لگا کر اسرائیلی فوج کے ایک پورے ڈویژن (تقریباً 35 فوجیوں) کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 8 اسرائیلی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

غزہ: غزہ پٹی کے مختلف علاقوں بالخصوص شمال میں اسرائیلی حملے اور بمباری جاری ہیں۔ غزہ شہر کے شمال میں اسرائیلی فوج اور حماس کے جنگجوؤں کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئی ہیں۔ حماس کے جنگجو بظاہر ایک سرنگ سے نکلے اور بیت حنون میں 35 اسرائیلی فوجیوں پر گھات لگا کر ان پر حملہ کر دیا۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ آپریشن جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق گھات لگا کر اسرائیلی فوج کے ایک پورے ڈویژن (تقریباً 35 فوجیوں) کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 8 اسرائیلی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

بیت حانون میں حماس کے جنگجوؤں کے گھیرے میں آئے، اسرائیلی فوجیوں کو فضائیہ کی طرف سے مدد فراہم کی گئی۔ حماس کے حملوں میں مارے جانے والے اسرائیلی فوجیوں کی لاشیں اور زخمیوں کو ہیلی کاپٹروں کی مدد سے منتقل کیا گیا۔

دوسری طرف حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اعلان کیا کہ اس نے شمالی غزہ کی پٹی میں بیت حانون میں اسرائیلی فوجیوں کے خلاف گھات لگا کر حملہ کیا ہے۔ یہ میدانی پیشرفت اس وقت ہوئی جب گنجان آباد غزہ کی پٹی نے مختلف علاقوں پر اسرائیلی بمباری میں حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔