Headlines

ایم ایس دھونی کے کپتانی چھوڑنے سے ناخوش لیجنڈ کرکٹر، کہا: بہت بڑی غلطی کردی

انڈین پریمیئر لیگ کے نئے سیزن کے پہلے میچ میں چنئی کا سامنا بنگلورو کی ٹیم سے ہوا۔ فاف ڈو پلیسس کی کپتانی والی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں پر 173 رنز بنائے تھے۔ جواب میں چنئی نے 18.4 اوور میں صرف 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف کو حاصل کر لیا۔ مستفیظ الرحمان نے بنگلور کے خلاف 29 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

ایم ایس دھونی کے کپتانی چھوڑنے سے ناخوش لیجنڈ کرکٹر، کہا: بہت بڑی غلطی کردی

جیو سنیما پر بات کرتے ہوئے اے بی ڈی ویلیئرز نے کہا کہ میرے خیال میں یہ ایک بہت بڑی غلطی ہے۔ میرے لیے بحیثیت کپتان مہندر سنگھ دھونی 5 کھلاڑیوں کے برابر ہیں۔

انڈین پریمیئر لیگ کے نئے سیزن کے پہلے میچ میں چنئی کا سامنا بنگلورو کی ٹیم سے ہوا۔ فاف ڈو پلیسس کی کپتانی والی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں پر 173 رنز بنائے تھے۔ جواب میں چنئی نے 18.4 اوور میں صرف 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف کو حاصل کر لیا۔ مستفیظ الرحمان نے بنگلور کے خلاف 29 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

ئی دہلی : انڈین پریمیئر لیگ کے نئے سیزن میں چنئی سپر کنگز کی جانب سے نیا کپتان نظر آیا۔ مہندر سنگھ دھونی کی کپتانی میں کھیلنے والی ٹیم ریتوراج گائیکواڑ کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ٹیم نے سیزن کا آغاز رائل چیلنجرز بنگلورو کے خلاف کھیلے گئے پہلے میچ میں جیت کے ساتھ کیا۔ دھونی کے کپتانی چھوڑنے کے فیصلے سے ایک لیجنڈ کرکٹر خوش نہیں ہیں۔

جیو سنیما پر بات کرتے ہوئے اے بی ڈی ویلیئرز نے کہا کہ میرے خیال میں یہ ایک بہت بڑی غلطی ہے۔ میرے لیے بحیثیت کپتان مہندر سنگھ دھونی 5 کھلاڑیوں کے برابر ہیں۔ یہ تبدیلی ٹیم کے لیے کارگر ثابت ہوگی یا نہیں، اس کو لے کر مجھے پورا یقین نہیں ہے ۔ ہمیں فی الحال انتظار کرنا پڑے گا اور دیکھنا پڑے گا۔ میں اب بھی مانتا ہوں کہ یہ ایک غلطی ہے۔ وہی کام جو پچھلی بار کیا گیا تھا۔ مجھے لگتا ہے کہ چنئی سپر کنگز مہندر سنگھ دھونی کی قیادت کے بغیر کچھ نہیں ہے۔ ریتوراج کی کپتانی غلط فیصلہ ہو گا۔