Headlines

اترپردیش کےتمام اضلاع میں پولیس الرٹ ،ہولی کے دوران امن کی برقراری کوبنایاجائیگا یقینی

وہیں علی گڑھ سے خبر ہے کہ یہاں کی انتظامیہ نے امن اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے کچھ خاص انتظامات کیے ہیں۔علی گڑھ شہر میں ہولی کے موقع پر مساجد میں رنگ بھرنے سے بچنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ یہاں کی دونوں مساجد کو احتیاطی تدابیر کے طور پر ترپال سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔

پورا ملک ہولی کے رنگوں اور مزے میں ڈوبا ہوا ہے۔ ہولی کو باہمی ہم آہنگی اور بھائی چارے کا تہوار بھی کہا جاتا ہے۔ ہندو اور مسلم سمیت سماج کے تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگ مل کر ہولی مناتے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے بڑے پیمانے پر انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ ہولی کے رنگ خراب نہ ہوں۔ اترپردیش کے تمام اضلاع میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جارہے ہیں۔لکھنؤ، کانپور، میرٹھ، علی گڑھ ، مفظر نگر سمیت تمام اضلاع میں رمضان المبارک کے درمیان آنے والے ہولی تہوار کے دوران امن کی برقراری کے لئےمحکمہ پولیس کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کیے جارہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوران ہولی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات ہوں گے۔ پولیس افسران اور اہلکاروں کی 22 سے 27 مارچ تک کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ چھٹی پر جانے والے پولیس اہلکاروں کو فوری واپس بلایا جائے۔ڈی جی پی نے کہا کہ ہر چھوٹی اطلاع اور واقعہ کو انتہائی سنجیدگی کے ساتھ لیا جانا چاہئے اور فوری کارروائی کی جانی چاہئے۔ تمام اضلاع میں مذہبی رہنمائوں، پروگرام/جلوس کے منتظمین، امن کمیٹیوں اور اشرافیہ کے ساتھ مل کر سیکورٹی کے جامع انتظامات کیے گئے ہیں۔ شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔ ماضی میں ہولی کے موقع پر ہونے والے تنازعات کے پیش نظر حساس مقامات کو نشان زد کیا جانا چاہئے اور وہاں اضافی چوکسی برتی جانی