Headlines

آئرلینڈ نے کردیا تھا کام، مگر اس کھلاڑی نے بچا لی پاکستان کی لاج، سپر سکس میں ملی جیت

آئرلینڈ نے کردیا تھا کام، مگر اس کھلاڑی نے بچا لی پاکستان کی لاج، سپر سکس میں ملی جیت

آئرلینڈ نے کردیا تھا کام، مگر اس کھلاڑی نے بچا لی پاکستان کی لاج، سپر سکس میں ملی جیت

پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں اپ سیٹ کا شکار ہونے سے بال بال بچ گئی۔ سپر سکس کے پہلے میچ میں احمد حسن نے ناٹ آوٹ نصف سنچری بنا کر آئرش ٹیم کے خلاف مشکلات میں گھری پاک ٹیم کو باہر نکال لیا ۔

نئی دہلی : پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں اپ سیٹ کا شکار ہونے سے بال بال بچ گئی۔ سپر سکس کے پہلے میچ میں احمد حسن نے ناٹ آوٹ نصف سنچری بنا کر آئرش ٹیم کے خلاف مشکلات میں گھری پاک ٹیم کو باہر نکال لیا ۔ آئرش ٹیم پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 181 رنز ہی بنا سکی تھی۔ ایک چھوٹے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 7 وکٹیں گنوا دی تھیں لیکن حسن کی اننگز نے ٹیم کی عزت بچالی۔

انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی جیت کا سفر جاری ہے۔ سپر سکس میں آئرلینڈ کے خلاف ٹاس جیتنے کے بعد پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ کپتان سعد بیگ نے اس میچ میں وکٹیں لینے کے لئے 7 گیندبازوں کو مورچہ پر لگایا ۔ عبید شاہ نے سب سے زیادہ تین جبکہ عامر حسن، علی رضا اور احمد حسن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ جان میک نیلی کی نصف سنچری کی بدولت آئرش ٹیم 181 رنز تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئی

اکستانی ٹیم 181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مشکلات کا شکار ہوگئی تھی۔ ٹیم 96 رنز کے اسکور پر اپنی 6 وکٹیں گنوا چکی تھی۔ آئرش ٹیم ٹورنامنٹ میں الٹ پھیر کرنے کے قریب تھی لیکن گیندبازی میں شاندار حسن نے بلے میں بھی اپنا دم دکھا کر آئرش ٹیم کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ انہوں نے 72 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 57 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیل کر ٹیم کو 43.4 اوورز میں جیت سے ہمکنار کرایا۔