Headlines

صحافی سومیا وشوناتھن قتل کیس میں چاروں ملزمین کو عمر قید کی سزا، ساکیت کورٹ کا بڑا فیصلہ

صحافی سومیا وشوناتھن قتل کیس میں چاروں ملزمین کو عمر قید کی سزا، ساکیت کورٹ کا بڑا فیصلہ

صحافی سومیا وشوناتھن قتل کیس میں چاروں ملزمین کو عمر قید کی سزا، ساکیت کورٹ کا بڑا فیصلہ

ئی دہلی : ٹی وی صحافی سومیا وشوناتھن قتل کیس میں چاروں قصورواروں کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ساکیت کورٹ نے مجرموں پر جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ اس کیس میں قصوروار روی کپور، امت شکلا، بلجیت ملک اور اجے کمار کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ چاروں پر مکوکا کیس لگایا گیا تھا۔

30 ستمبر 2008 کو جب سومیا اپنی کار سے رات 3:30 بجے گھر واپس لوٹ رہی تھی، تب گولی مار کر اس کا قتل کردیا گیا تھا۔ اس وقت دہلی پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ اس قتل کی وجہ لوٹ پاٹ تھی۔ سومیا کے قتل کیس میں روی کپور، امت شکلا، بلجیت ملک اور اجے کمار کو گرفتار کیا گیا تھا اور یہ سبھی ملزمان مارچ 2009 سے عدالتی حراست میں ہیں۔ دہلی پولیس نے ان سبھی ملزمان پر مکوکا بھی لگایا تھا۔