

سرنگ سے مزدوروں کو نکالنے کے جذبے کو سلام، ریسکیو آپریشن کی کامیابی جذباتی کردینے والی: وزیراعظم مودی
سبھی کارکنوں کو بحفاظت سرنگ سے باہر نکالے جانے کے بعد وزیر اعظم مودی نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر کہا: “میں اس ریسکیو آپریشن سے وابستہ سبھی لوگوں کے جذبے کو بھی سلام کرتا ہوں۔ ان کی بہادری اور عزم نے ہمارے مزدور بھائیوں کو نئی زندگی دی ہے۔ اس مشن میں شامل ہر فرد نے انسانیت اور ٹیم ورک کی ایک حیرت انگیز مثال قائم کی ہے۔”