Headlines

فلسطین : مسجد اقصیٰ کےامام مفتی اعظم شیخ عکرمہ صبری کےمکان کومہندم کرنےکی تیاری

فلسطین : مسجد اقصیٰ کےامام مفتی اعظم شیخ عکرمہ صبری کےمکان کومہندم کرنےکی تیاری

فلسطین : مسجد اقصیٰ کےامام مفتی اعظم شیخ عکرمہ صبری کےمکان کومہندم کرنےکی تیاری

سابق مفتی اعظم شیخ عکرمہ صبری کے گھر پرچھاپہ ماری کی اور ان کی رہائش گاہ کو مسمارکرنے کے مقصد سے اسے ’’غیرمجازتعمیرات‘‘قراردیاہے۔ نیوزایجنسی انادولو نے رپورٹ کیا کہ مقبوضہ مشرقی یروشلم کے ساونح محلے میں 18 رہائشی کمپلیکس میں 100 سے زیادہ فلسطینیوں کا گھرتھا۔

اسرائیلی فوج نےمسجد اقصیٰ کے ایک مبلغ اور یروشلم کے سابق مفتی اعظم شیخ عکرمہ صبری کے گھر پرچھاپہ ماری کی اور ان کی رہائش گاہ کو مسمارکرنے کے مقصد سے اسے ’’غیرمجازتعمیرات‘‘قراردیاہے۔ نیوزایجنسی انادولو نے رپورٹ کیا کہ مقبوضہ مشرقی یروشلم کے ساونح محلے میں 18 رہائشی کمپلیکس میں 100 سے زیادہ فلسطینیوں کا گھرتھا۔ فلسطین کی خبر رساں ایجنسی وفا سے ملنے والی مزید اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ پیر کو یروشلم کے الثوری محلے میں بھی اسرائیلی چھاپہ اور گرفتاری کی ایک اور کارروائی ہوئی جس میں سات فلسطینیوں کو گرفتارکرلیا گیا۔

مفتی اعظم شیخ عکرمہ صبری کا گھر بھی انتہائی دائیں بازو کے اسرائیلی انتہا پسندوں کا نشانہ تھا۔ 13 اکتوبر کو، مڈل ایسٹ آئی (MEE) نے اطلاع دی کہ ‘نازی ہنٹرز رواں سال 7 اکتوبر کے صرف دو دن بعد قائم کردہ ایک چینل نے اپنے پلیٹ فارم پر صابری کے خطاب کی تشہیر کی اور ان کے قتل کا مطالبہ کیا۔ صابری کو انتہائی دائیں بازو کے گروپ نے “ختم کرنے کے لیے سب سے اہم اہداف میں سے ایک” قراردیاہے۔