Headlines

‘غزہ آج رات ہماراغصہ دیکھے گا’،اسرائیل نے حماس کو الٹی میٹم دے دیا،حرکت میں آگئے خوفناک ٹینک

غزہ آج رات ہماراغصہ دیکھے گا'،اسرائیل نے حماس کو الٹی میٹم دے دیا،حرکت میں آگئے خوفناک ٹینک

سرائیلی فوج نے غزہ میں زمینی حملے کے حوالے سے بڑا بیان دیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے جمعے کو کہا کہ وہ غزہ میں اپنی زمینی کارروائیوں میں شدت پیدا کردی ہے۔

سرائیل اور حماس کے درمیان مسلسل 22 روز سے جنگ جاری ہے۔ اسرائیلی حملے میں اب تک 7000 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ہزاروں لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ ادھر اسرائیلی فوج نے غزہ میں زمینی حملے کے حوالے سے بڑا بیان دیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے جمعے کو کہا کہ وہ غزہ میں اپنی زمینی کارروائیوں میں شدت پیدا کردی ہے۔ ایک سینیئر اہلکار نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے شمالی حصے میں کیے گئے چھاپوں کے اورتصادم کے درمیان اسرائیل فوج کو مشقت کرنی پڑی۔ دوسری جانب حماس نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں اس کے جنگجو اسرائیلی حملوں کا ’’پوری طاقت‘‘ سے جواب دیں گے۔

آن لائن نیوز آؤٹ لیٹ Visegrad24 کی طرف سے ٹویٹ کی گئی ایک ویڈیو میں اسرائیلی ٹینکوں کو غزہ کی طرف فائرنگ کرتے ہوئے دکھایا گیا اور ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی۔

خبر رساں ادارے روئٹرز نے اسرائیلی فوج کے ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہاگری کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران کیے گئے حملوں کے علاوہ، زمینی فوج آج رات اپنی کارروائیوں کو بڑھا رہی ہے۔جنگ کے دوران غزہ میں انٹرنیٹ اور فون سروس منقطع کر دی گئی۔ کیونکہ اسرائیل نے اس علاقے میں اپنی فوجی کارروائیوں میں اضافہ کر دیا تھا۔