Headlines

‘دھونی سبھی میچ نہیں کھیلیں گے…’، لیجنڈ کرکٹر کا چونکادینے والا بیان، بتائی یہ بڑی وجہ

‘دھونی سبھی میچ نہیں کھیلیں گے…’، لیجنڈ کرکٹر کا چونکادینے والا بیان، بتائی یہ بڑی وجہ

کرس گیل نے جیو سنیما پر بات کرتے ہوئے کہا کہ “ایم ایس دھونی شاید CSK کے لیے سبھی میچ نہیں کھیلیں گے۔ ممکن ہے کہ وہ درمیان میں وقفہ لے لیں۔ لیکن مہندر سنگھ دھونی کی کارکردگی اچھی رہے گی۔ اس کے بارے میں زیادہ نہیں سوچنا ہے ۔”

ئی دہلی : آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ چنئی اور بنگلورو کے درمیان کھیلا گیا۔ اس میچ میں ریتوراج گائیکواڑ کی قیادت میں چنئی سپر کنگز کی ٹیم نے شاندار فتح درج کی۔ میچ میں مستفیض الرحمان نے شاندار گیند بازی کی۔ انہوں نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ شائقین کو میچ میں مہندر سنگھ دھونی کی بلے بازی دیکھنے کو نہیں ملی۔ دریں اثنا کرس گیل نے کہا ہے کہ دھونی CSK کے لیے سبھی میچ نہیں کھیلیں گے۔

کرس گیل نے جیو سنیما پر بات کرتے ہوئے کہا کہ “ایم ایس دھونی شاید CSK کے لیے سبھی میچ نہیں کھیلیں گے۔ ممکن ہے کہ وہ درمیان میں وقفہ لے لیں۔ لیکن مہندر سنگھ دھونی کی کارکردگی اچھی رہے گی۔ اس کے بارے میں زیادہ نہیں سوچنا ہے ۔”

آئی پی ایل 2024 سے ایک دن پہلے سی ایس کے نے کپتان کو تبدیل کر دیا تھا۔ انہوں نے ریتوراج گائیکواڑ کو کپتانی دی، جنہوں نے سال 2020 میں آئی پی ایل کی شروعات کی تھی۔ گائیکواڑ اب تک 53 میچ کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے 1812 رنز بنائے ہیں۔ اس دوران گائیکواڑ نے ایک سنچری اور 14 نصف سنچریاں بنائی ہیں۔ ان کا بہترین اسکور 101 رنز ناٹ آوٹ رہا ہے۔ گائیکواڑ اپنے آئی پی ایل کیریئر میں 162 چوکے اور 73 چھکے لگا چکے ہیں۔

وہیں مہندر سنگھ دھونی نے آئی پی ایل میں 212 میچوں میں کپتانی کی جس میں ٹیم 128 میچ جیتنے میں کامیاب رہی جبکہ سی ایس کے کو 82 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔