Headlines

بنگلورو کی دوبہنوں کابڑاکارنامہ، کشیدہ کاری کےذریعےمکمل قرآن مجید کےنسخہ کینوس پرکیاپیش

نیوز18 اردو سے بات کرتے ہوئے بی بی تبسم نے کہا کہ پہلے وہ کپڑوں اور کی چھوٹی چھوٹی آیتوں کی ایمبرائڈری کرتے ہوئے انہیں قرآن پاک کو ایمبرائڈری کے ذریعہ کپڑے پر تحریر کرنے کا خیال کیاہے۔

بنگلورو کی ان دو بہنوں کی محنت، ذوق و شوق کو سلام، تقریبا ساڑھے چار سال کی محنت کے بعد قرآن مجید کے نسخہ کو خوبصورت اور دلکش انداز میں کپڑے پر کیا پیش، جی ہاں بی بی تبسم اور سریا قریشی ان دونوں بہنوں نے اپنے ہاتھوں سے قرآن پاک کے ہر ہر حرف  کی کڑھائی کی ہے، سوئی دھاگے سے قرآن  مجید کی تمام آیات  کپڑے پر پیش کیا ہے، کل 5 جلدوں میں قرآن شریف کے30 پارے یعنی ہر جلد میں6 پارے محفوظ کئے ہیں،

خاص طور پر چھوٹی بہن بی بی تبسم کو بچپن سے ہی کشیدہ کاری کا شوق تھا، ابتداء میں قرآن  مجید کی چھوٹی چھوٹی آیتوں کی ایمبرائڈری کیا کرتی تھیں، ایک دن خیال آیا کہ کیوں نہ مکمل   قرآن مجید  کی ایمبرائڈری کی جائے، لہذا چار سال قبل بی بی تبسم نے اپنی بڑی بہن سریا قریشی کے ساتھ ملکر قرآنمجید کی پہلی  سورۃ فاتحہ سے آغاز کیا اور آخری سورۃ الناس تک مکمل کیا۔

قرآن مجید کا یہ نسخہ  کل 604 صفحات پر مشتمل ہے۔ کاٹن کے کپڑے اور اینکر کمپنی کے دھاگے کا استعمال کرتے ہوئے اس کام کو انجام دیا ہے، ویلویٹ کپڑے میں۵ جلدوں کی انہوں نے خود بائنڈنگ کی ہے، بی بی تبسم پہلے پینسل سے قرآن تحریر کرتیں پھر دونوں بہنیں ملکر اپنے گھر کے کام کاج مکمل ہوتے ہی قرآن مجید  کے  نسخہ کی کڑھائی کے کام میں لگ جاتیں، اسطرح ان دونوں بہنوں نے کپڑے  پر قرآن مجید  کا   نسخہ تیار کیا ہے، جو آسانی کے ساتھ پڑھا جاسکتا ہے، اور جاذب النظر ہے، اہم بات یہ ہے کہ عالم دین کی رہنمائی میں  قرآن مجید کا یہ نسخہ  تیار کیا گیا ہے۔ ان دونوں بہنوں کی آرزو ہے کہ وہ اپنے اس فن کو مدینہ کی لائبریری کی زینت بنائیں، اس لئے انہوں نے سعودی حکومت سے رابطہ بھی کیا ہے۔