Headlines

اردو کے مشہور شاعر منور رانا عیش باغ کے قبرستان میں سپرد خاک، نم آنکھوں کے ساتھ لوگوں نے کہا الوداع

اردو کے مشہور شاعر منور رانا (71) کو عیش باغ کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ اتوار کی رات دیر گئے دل کا دورہ پڑنے سے ان کا انتقال ہوگیا تھا۔ منور رانا کی نماز جنازہ ندوہ کالج میں ادا کی گئی، کئی مشہور ہستیوں نے شرکت کی ۔

اردو کے مشہور شاعر منور رانا عیش باغ کے قبرستان میں سپرد خاک، نم آنکھوں کے ساتھ لوگوں نے کہا الوداع

ردو کے مشہور شاعر منور رانا (71) کو عیش باغ کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ اتوار کی رات دیر گئے دل کا دورہ پڑنے سے ان کا انتقال ہوگیا تھا۔ منور رانا کی نماز جنازہ ندوہ کالج میں ادا کی گئی، کئی مشہور ہستیوں نے شرکت کی ۔

لکھنو: اردو کے مشہور شاعر منور رانا (71) کو عیش باغ کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ اتوار کی رات دیر گئے دل کا دورہ پڑنے سے ان کا انتقال ہوگیا تھا۔ مشہور نغمہ نگار جاوید اختر نے لکھنو پہنچ کر ان کی تدفین میں شرکت کی ۔ منور رانا کی نماز جنازہ ندوہ کالج میں ادا کی گئی، کئی مشہور ہستیوں نے شرکت کی ۔ وزیراعظم نریندر مودی ، کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور ایس پی کے قومی صدر اکھلیش یادو سمیت کئی دیگر شخصیات نے ان کے انتقال پر غم کا اظہار کیا ہے۔

منور رانا کی تدفین میں شرکت کیلئے لکھنو پہنچے جاوید اختر نے کہا کہ یہ شاعری اور اردو کے لئے بہت بڑا نقصان ہے… مجھے اس کا بہت افسوس ہے۔ یہ نسل ایک ایک کر کے رخصت ہو رہی ہے اور اس کی تلافی کبھی نہیں ہو گی، ان کی کمی کا ہمیشہ احساس ہوگا… ان کی شاعری متاثر کن ہے، ان کا اپنا انداز تحریر تھا۔ اچھی شاعری کرنا کافی مشکل ہے لیکن اس سے بھی زیادہ مشکل ہے اپنی شاعری کرنا ۔