Headlines

لچسپ میچ میں گجرات ٹائٹنز نے6رنز سےممبئی انڈینزکودی شکست، عظمت اللہ نےلیے 2 وکٹ

لچسپ میچ میں گجرات ٹائٹنز نے6رنز سےممبئی انڈینزکودی شکست، عظمت اللہ نےلیے 2 وکٹ

لچسپ میچ میں گجرات ٹائٹنز نے6رنز سےممبئی انڈینزکودی شکست، عظمت اللہ نےلیے 2 وکٹ

آئی پی ایل 2024 کے پانچویں میچ میں ہاردک پانڈیا کی قیادت والی ممبئی انڈینز (ایم آئی) کو 6 رنز سے شکست دی۔ گجرات کی جانب سے امیش یادیو نے آخری اوور میں 19 رنز بچائے اور دو بلے بازوں کو پویلین بھیج دیاجن میں ہاردک پانڈیا بھی شامل تھے۔

شبمن گل کی کپتانی میں گجرات ٹائٹنز (جی ٹی) نے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں آئی پی ایل 2024 کے پانچویں میچ میں ہاردک پانڈیا کی قیادت والی ممبئی انڈینز (ایم آئی) کو 6 رنز سے شکست دی۔ گجرات کی جانب سے امیش یادیو نے آخری اوور میں 19 رنز بچائے اور دو بلے بازوں کو پویلین بھیج دیاجن میں ہاردک پانڈیا بھی شامل تھے۔ ہاردک نے پہلی دو گیندوں پر 10 رنز بنا کر میچ تقریباً ممبئی کے کھاتے میں ڈال دیا تھا لیکن پھر تیسری گیند پر اُمیش نے انہیں پویلین کا راستہ دکھا دیا۔

ایک وقت ایسا لگ رہا تھا کہ گجرات میچ ہار گیا ہے اور ممبئی آسانی سے جیت جائے گا۔ گجرات کے گیند بازوں نے ممبئی کے بلے بازوں کو شکست دے کر جیت حاصل کی۔ ممبئی مسلسل 12ویں سیزن میں آئی پی ایل کا اپنا پہلا میچ ہار گیا۔ 2013 کے بعد پہلے میچ میں شکست ممبئی کا پیچھا نہیں چھوڑ رہی ہے۔

ممبئی نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ گجرات ٹائٹنز، جو پہلے بیٹنگ کرنے آئی، نے 20 اوورز میں 168/6 رنز بنائے۔ سائی سدرشن نے ٹیم کے لیے 45 (39 گیندوں) کی سب سے بڑی اننگز کھیلی جس میں 3 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا۔ اس دوران بمراہ نے ممبئی کے لیے سب سے زیادہ 3 وکٹ لیے۔