Wednesday, November 4, 2026
الرئيسيةکھیلمیکسویل کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

میکسویل کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

میکسویل آسٹریلیا کی وائٹ بال ٹیموں کے اہم رکن رہے اور اپنے کریئر کے دوران کئی میچ وننگ اننگز کھیلیں۔

پی ٹی آئی

سڈنی، 3 نومبر:

آسٹریلیا کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین میکسویل نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے، جس کے ساتھ ہی ان کے 14 سالہ شاندار کریئر کا اختتام ہوگیا۔

38 سالہ میکسویل نے رواں سال کے اوائل میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں عمان کے خلاف میچ میں آخری مرتبہ آسٹریلیا کی نمائندگی کی تھی۔

منگل کے روز جاری ہونے والے ’دی فائنل ورڈ‘ پوڈکاسٹ میں انہوں نے کہا، ’’میں بین الاقوامی کرکٹ کے ساتھ ساتھ وکٹوریہ کی جانب سے 50 اوورز اور چار روزہ کرکٹ، یعنی ریڈ بال کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے جا رہا ہوں۔‘‘

اپنی جارحانہ بیٹنگ اور چھکے لگانے کی غیر معمولی صلاحیت کے باعث ’بگ شو‘ کے نام سے مشہور میکسویل نے آسٹریلیا کی جانب سے 149 ون ڈے انٹرنیشنل، 130 ٹی 20 انٹرنیشنل اور 7 ٹیسٹ میچ کھیلے۔ اس دوران انہوں نے دو ون ڈے ورلڈ کپ (2015 اور 2023) اور ایک ٹی 20 ورلڈ کپ (2021) جیتا۔

میکسویل آسٹریلیا کی وائٹ بال ٹیم کے اہم کھلاڑی رہے اور اپنے کریئر کے دوران کئی یادگار اور میچ جتوانے والی اننگز کھیلیں۔

2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف ان کی ناقابلِ فراموش ڈبل سنچری، جو انہوں نے شدید تھکن کے باوجود اسکور کی تھی، ٹورنامنٹ کی تاریخ کی یادگار ترین اننگز میں شمار ہوتی ہے۔

میکسویل نے ون ڈے انٹرنیشنل میں 126.7 کے اسٹرائیک ریٹ سے 3,990 رنز بنائے، جبکہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں 154.4 کے اسٹرائیک ریٹ سے 2,897 رنز اسکور کیے۔

انہوں نے اپنے بین الاقوامی کریئر کا اختتام تمام فارمیٹس میں مجموعی طور پر 10 سنچریوں اور 136 وکٹوں کے ساتھ کیا، اور خود کو آسٹریلیا کے بہترین آل راؤنڈرز میں شامل کرلیا۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات