Headlines

185 ڈرونز، 110 بیلسٹک اور 36 کروز میزائل… ایران کے اسرائیل پر حملہ سے دنیا بھر میں کھلبلی

نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق ایران نے اسرائیل پر 185 ڈرونز سے حملہ کیا۔ اس کے علاوہ زمین سے زمین پر مار کرنے والی 110 اور 36 کروز میزائلیں بھی داغی گئیں ۔ میڈیا میں آئے ویڈیوز کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے آتش بازی ہو رہی ہو۔ رپورٹ کے مطابق زیادہ تر میزائلیں اور ڈرون ایران سے داغی گئیں جب کہ کچھ میزائلیں عراق اور یمن سے بھی داغی گئیں۔ ایرانی حملے کی اطلاع ملتے ہی مغربی ممالک اسرائیل کی حمایت میں آگے آگئے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ایران کی طرف سے داغی گئی تقریباً سبھیں میزائلوں اور ڈرونز کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

یویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق ایران نے اسرائیل پر 185 ڈرونز سے حملہ کیا۔ اس کے علاوہ زمین سے زمین پر مار کرنے والی 110 اور 36 کروز میزائلیں بھی داغی گئیں ۔ میڈیا میں آئے ویڈیوز کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے آتش بازی ہو رہی ہو۔

نئی دہلی : ملک شام میں ایرانی ٹھکانوں پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد سے مغربی ایشیا میں کچھ بڑا ہونے کے خدشات ظاہر کئے جارہے تھے۔ اب یہ خدشہ سچ ثابت ہوگیا ہے۔ ایران نے درجنوں ڈرونز اور میزائلوں سے اسرائیل پر حملہ کردیا۔ حالانکہ اسرائیلی فوجی حکام نے صرف ایک فوجی اڈے کو معمولی نقصان پہنچنے کا دعویٰ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک لڑکی زخمی ہوئی ہے۔ دوسری جانب ایک اور رپورٹ کے مطابق ایران نے 185 ڈرونز کے ذریعے اسرائیل پر حملہ کیا۔ اس کے ساتھ تہران سے زمین سے زمین پر مار کرنے والی 110 میزائلیں بھی داغی گئیں ۔ کروز میزائل فائر کرنے کی بھی بات کی جارہی ہے۔