ماس کے عسکری دھڑے القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ اسرائیل نے جب بھی غزہ میں شہریوں کو ان کے گھروں میں نشانہ بنایا تو وہ ایک اسرائیلی سویلین قیدی کو کسی پیشگی وارننگ کے بغیر ہلاک کر دے گا۔


ماس کے عسکری دھڑے القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ اسرائیل نے جب بھی غزہ میں شہریوں کو ان کے گھروں میں نشانہ بنایا تو وہ ایک اسرائیلی سویلین قیدی کو کسی پیشگی وارننگ کے بغیر ہلاک کر دے گا۔


غزہ: حماس کے عسکری دھڑے القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ اسرائیل نے جب بھی غزہ میں شہریوں کو ان کے گھروں میں نشانہ بنایا تو وہ ایک اسرائیلی سویلین قیدی کو کسی پیشگی وارننگ کے بغیر ہلاک کر دے گا۔
قسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے پیر کی رات جاری ایک ویڈیو میں کہا کہ گذشتہ گھنٹوں میں اسرائیل کی جانب سے شہریوں کے علاقوں پر شدید حملے دیکھے گئے ہیں جن میں لوگوں کے گھر تباہ ہو گئے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ ہم نے اس سلسلے کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اب سے ہم یہ اعلان کرتے ہیں کہ اگر ہمارے لوگوں کے گھرو ں کو ہدف بنایا گیا تو ہم نے جن سویلینز کو یرغمال بنایا ہوا ہے ان میں سے ایک کو بڑے دکھ کے ساتھ مجبوراً ہلاک کر دیں گے۔
اسرائیلی وزیرخارجہ ایلی کوہن نے کسی بھی یرغمال کو نقصان پہنچانے کے خلاف انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگی جرم کو معاف نہیں کیا جائے گا۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو نے ٹیلی وڑن پر خطاب میں کہا کہ ہم نے حماس پر ابھی صرف حملوں کا آغاز کیا ہے۔ ہم آنے والے دنوں میں اپنے دشمنوں کے ساتھ کیا کریں گے اسے وہ کئی نسلوں تک یاد رکھیں گے۔