Headlines

غزہ میں اسرائیل کی بمباری، 24 گھنٹوں میں 700 سے زائد فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیل کی بمباری، 24 گھنٹوں میں 700 سے زائد فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیل کی بمباری، 24 گھنٹوں میں 700 سے زائد فلسطینی شہید

غزہ میں سرکاری میڈیا آفس کے ڈائریکٹر جنرل کا عرب میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 700 سے زائد فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔

جنگ بندی کے اختتام کے بعدغزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ہے۔غزہ کے سرکاری میڈیا کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وحشیانہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 700 سے زائد فلسطینی شہید اور سینکڑوں زخمی ہوگئے۔ عارضی جنگ بندی ختم ہونے کے بعد سے اسرائیل کی غزہ اور دیگر قابض علاقوں پر بدترین بمباری جاری ہے۔ غزہ کے گنجان آباد جنوبی حصوں پر حملے کیے جارہے ہیں جہاں شمالی غزہ سے جبری انخلا کے بعد فلسطینیوں کی اکثریت پناہ لیے ہوئے ہے۔ صیہونی فورسز کی جانب سے رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ اسرائیلی فورسز کی خان یونس کے علاقے میں بھی چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں اور تازہ ترین کارروائی میں اسرائیلی فورسز نے ایک گھر میں چھاپہ مار کر 7 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

خان یونس میں قطری تعاون سے تعمیر’’حمد سٹی ‘‘ کی تباہی کے ہولناک مناظر دیکھنے میں آئے اور ترک ٹی وی کی صحافی ربا خالد لائیو کوریج کے دوران اپنا گھر تباہ ہوتے دیکھ کر آبدیدہ ہو گئیں۔ادھر اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ کے شیخ عکرمہ کے گھر پر بھی دھاوا کیا، شیخ عکرمہ صابری مقبوضہ بیت المقدس میں سپریم اسلامی کونسل کے سربراہ اور فلسطینی علما اور مبلغین کی انجمن کے بانی و صدر بھی ہیں۔

2 thoughts on “غزہ میں اسرائیل کی بمباری، 24 گھنٹوں میں 700 سے زائد فلسطینی شہید

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *