Headlines

اسرائیل۔ حماس جنگ:اسرائیلی ڈرون حملے میں حماس کے سینئررہنماصالح العاروری ہلاک

hezbollah-reported-that-hamas-deputy-head-saleh-arouri-died-in-an-explosion-in-beirut

اسرائیل۔ حماس جنگ:اسرائیلی ڈرون حملے میں حماس کے سینئررہنماصالح العاروری ہلاک

حماس کے اقصی ریڈیو نے بھی صالح العاروری کی موت کی اطلاع دی۔ صالح کی ہلاکت کے بعد حماس ایک بار پھر اسرائیل کے ساتھ جنگ ​​بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے جاری مذاکرات کے حوالے سے اپنے پرانے موقف پر واپس آگئی ہے۔

لبنان کے دارالحکومت بیروت کے نواحی علاقے دحیہ میں منگل کی شام اسرائیلی ڈرون حملے میں حماس کے سینئر رہنما صالح العاروری ہلاک ہو گئے۔ لبنان کی سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق اس حملے میں کل چھ افراد مارے گئے ہیں۔ دیگر ہلاک ہونے والوں میں القسام بریگیڈ کے رہنما سمیر فائندی ابو عامر اور عزام العقرہ ابو عمار شامل ہیں۔

حزب اللہ کے رہنما سید حسن نصر اللہ نے اس حملے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس میں اسرائیل کا ملوث ہونا ثابت ہو گیا تو لڑائی تیز ہو جائے گی۔ حماس کے اقصی ریڈیو نے بھی صالح العاروری کی موت کی اطلاع دی۔ صالح کی ہلاکت کے بعد حماس ایک بار پھر اسرائیل کے ساتھ جنگ ​​بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے جاری مذاکرات کے حوالے سے اپنے پرانے موقف پر واپس آگئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *