اسرائیلی فضائی حملوں میں شدت، غزہ میں حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کادعویٰ


اسرائیلی فضائی حملوں میں شدت، غزہ میں حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کادعویٰ
لسطینی اتھارٹی کی نیوز ویب سائٹ کے مطابق اسرائیلی فوجی طیاروں نے غزہ شہر میں الشفا اور القدس اسپتالوں کے قریب فضائی حملے کیے ہیں۔ ان حملوں میں جانی نقصان یا اہداف کے بارے میں فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ہے۔
سرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کا آج 17 واں دن ہے۔ اسرائیل کے حملے سے غزہ میں اب تک 4 ہزار 651 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ شدت پسند تنظیم حماس کے حملے میں 1405 اسرائیلیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ اس دوران امدادی سامان سے لدے 14 ٹرکوں کے دوسرے قافلے کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔ امریکا، برطانیہ، فرانس، کینیڈا اور اٹلی کے رہنماؤں نے فلسطینی انتہا پسند گروپ حماس کے خلاف اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کی حمایت کی ہے۔ اس کے باوجود انہوں نے اسرائیل سے بین الاقوامی انسانی قوانین پر عمل کرنے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی اپنی درخواست کا بھی اعادہ کیا۔
غزہ میں ہسپتالوں کے قریب فضائی حملوں کی خبریں


فلسطینی اتھارٹی کی نیوز ویب سائٹ کے مطابق اسرائیلی فوجی طیاروں نے غزہ شہر میں الشفا اور القدس اسپتالوں کے قریب فضائی حملے کیے ہیں۔ ان حملوں میں جانی نقصان یا اہداف کے بارے میں فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ہے۔ یہ خبر اسرائیلی فوج کے اعلان کے بعد سامنے آئی ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں حماس سے وابستہ درجنوں مقامات پر بمباری کر رہی ہے۔