ورلڈکپ2023فائنل:وزیراعظم نریندرمودی،اسٹیڈیم میں کریں گےمیچ کامشائدہ،وزاعظم انتھونی البانی کوبھی کیاگیا مدعو


ورلڈکپ2023فائنل:وزیراعظم نریندرمودی،اسٹیڈیم میں کریں گےمیچ کامشائدہ،وزاعظم انتھونی البانی کوبھی کیاگیا مدعو
وزیر اعظم نریندر مودی خود ورلڈ کپ کا یہ فائنل میچ دیکھنے احمد پہنچیں گے۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی 19 نومبر کو احمد آباد جائیں گے۔ جہاں وہ نریندر مودی اسٹیڈیم میں بیٹھ کر ہندوستان بمقابلہ آسٹریلیا کا فائنل میچ دیکھیں گے۔


نئی دہلی: آئی سی سی ورلڈ کپ کا فائنل 19 نومبر کو احمد آباد میں ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی خود ورلڈ کپ کا یہ فائنل میچ دیکھنے احمد پہنچیں گے۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی 19 نومبر کو احمد آباد جائیں گے۔ جہاں وہ نریندر مودی اسٹیڈیم میں بیٹھ کر ہندوستان بمقابلہ آسٹریلیا کا فائنل میچ دیکھیں گے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ آسٹریلیا کے وزیراعظم بھی اس فائنل میچ کو دیکھنے آ سکتے ہیں۔ تاہم ابھی تک آسٹریلوی وزیر اعظم کے حوالے سے کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت ہند نے آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانی کو ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈ کپ کا میچ دیکھنے کا دعوت نامہ ارسال کر دیا ہے۔ یہی نہیں آسٹریلیا کے ڈپٹی پی ایم کو بھی مدعو کیا گیا ہے اور مانا جا رہا ہے کہ یہ دونوں میچ دیکھنے احمد آباد آئیں گے۔ اس کے علاوہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بھی اس دوران اسٹیڈیم میں موجود رہیں گے۔ فی الحال آسٹریلوی وزیر اعظم کی آمد کے حوالے سے باضابطہ تصدیق کا انتظار ہے۔