Headlines

لالو ۔ تیجسوی کو نصیحت، میسا ۔ روہنی کے الیکشن لڑنے پر بھڑکے نتیش کمار، جانئے کیا کہا؟

لالو ۔ تیجسوی کو نصیحت، میسا ۔ روہنی کے الیکشن لڑنے پر بھڑکے نتیش کمار، جانئے کیا کہا؟

لالو ۔ تیجسوی کو نصیحت، میسا ۔ روہنی کے الیکشن لڑنے پر بھڑکے نتیش کمار، جانئے کیا کہا؟

بہار میں نوکریاں دینے کے سوال پر نتیش کمار نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ بہار میں کس نے کیا کام کیا ہے۔ لوگوں کو نوکری دئے جانے کا ایک ایک کام میں نے کروایا ہے، ان لوگوں نے کیا کیا؟

پٹنہ : لوک سبھا انتخابات میں تشہیری مہم کے دوران بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو لگاتار دعوی کر رہے ہیں کہ نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر ان کے دور میں لوگوں کو سرکاری نوکریاں دی گئیں۔ تیجسوی یادو کے اس دعوے پر جے ڈی یو اور خود وزیر اعلیٰ نتیش کمار بھی جارحانہ نظر آئے۔ بہار میں نوکریاں دینے کے سوال پر نتیش کمار نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ بہار میں کس نے کیا کام کیا ہے۔ لوگوں کو نوکری دئے جانے کا ایک ایک کام میں نے کروایا ہے، ان لوگوں نے کیا کیا؟

پیر کو وزیر اعلیٰ نتیش کمار اچانک جے ڈی یو کے دفتر پہنچے ۔ دفتر پہنچنے کے بعد انہوں نے پارٹی قائدین سے بات چیت کی اور پارٹی دفتر میں جاری تعمیراتی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ نتیش کمار نے پارٹی دفتر پہنچ کر لالو یادو اور ان کے خاندان پرجم کر نشانہ سادھا ۔ نتیش کمار نے کہا کہ بہار میں ملازمتیں دینے میں ان کا کوئی کردار نہیں ہے۔ 2005 سے پہلے ان کے والدین کی حکومت 15 سال تک چلی، کیا اس وقت کوئی کام ہوا؟ بہار میں لوگ شام کے وقت خوف کی وجہ سے گھروں سے نہیں نکلتے تھے، کہیں کوئی سڑک بھی نہیں تھی۔

وزیر اعلی نے کہا کہ آج پٹنہ سمیت پورے بہار کو دیکھ لیں، سڑکوں اور پلوں کا جال بچھا دیا گیا ہے۔ تیجسوی پر حملہ کرتے ہوئے نتیش کمار نے کہا کہ یہ لوگ اپنا پروپیگنڈہ پھیلانے میں مصروف ہیں۔ میں پبلسٹی میں مصروف نہیں رہتا، ہم اپنے کام میں مصروف رہتے ہیں۔ نتیش کمار نے کہا کہ لوگ جانتے ہیں کہ میں نے کیا کام کیا ہے۔