شیوموگا پتھراؤ کے واقعہ کے سلسلے میں 40 سے زیادہ گرفتار: کرناٹک کے وزیراعلیٰ




بنگلورو، 02 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے پیر کو کہا کہ شیو موگا میں پتھراؤ کے واقعہ کے سلسلے میں 40 سے زیادہ شرپسندوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کمیونٹی کی مذہبی تقریبات کے دوران گڑبڑ کرنا اور پتھراؤ کرنا خلاف قانون ہے، اور اس کی حکومت ایسے واقعات کو برداشت نہیں کرے گی اور انہیں دبائے گی۔ انہوں نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا، “شیواموگا میں حالات اب پرامن اور قابو میں ہیں اور وہاں کی پولیس امن برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے”۔ -پی ٹی آئی