Headlines

بچوں سے وزیراعظم مودی نے کہا: ’پریکشا پہ چرچا‘ پروگرام میرا بھی امتحان

بچوں سے وزیراعظم مودی نے کہا: ’پریکشا پہ چرچا‘ پروگرام میرا بھی امتحان

بچوں سے وزیراعظم مودی نے کہا: ’پریکشا پہ چرچا‘ پروگرام میرا بھی امتحان

وزیر اعظم نریندر مودی کا ’پریکشا پر چرچا‘پروگرام شروع ہو چکا ہے۔ اس پروگرام میں وزیر اعظم نریندر مودی اسٹیج پر پہنچ چکے ہیں اور پروگرام سے خطاب کر رہے ہیں۔

بچوں سے وزیراعظم مودی نے کہا: ’پریکشا پہ چرچا‘ پروگرام میرا بھی امتحان

وزیر اعظم نریندر مودی بچوں کے درمیان پریکشان پہ چرچا پروگرام میں ہیں۔ اس پروگرام میں وزیر اعظم نریندر مودی بچوں کو کئی گرو منتر دے رہے ہیں اور پروگرام سے خطاب کر رہے ہیں۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ مقابلہ صحت مند ہونا چاہئے، دوستوں کے تئیں حسد کا جذبہ نہیں ہونا چاہئے۔ جہاں آپ مضبوط ہیں، وہاں آپ اس کی مدد کریں اور جن مضامین میں وہ مضبوط ہیں، اس سے آپ مدد لیں۔ اس سے دونوں مل کر امتحان کی کشیدگی کو دور کر سکتے ہیں۔

‘پریکشا پہ چرچا’ پروگرام کے دوران طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ “… آپ اس جگہ پہنچے ہیں جہاں بھارت منڈپم کے آغاز میں دنیا کے سبھی بڑے بڑے لیڈروں نے دو دنوں تک بیٹھ کر دنیا کے مستقبل کے بارے میں بات چیت کی تھی۔ اور آج آپ اپنے امتحان کی فکر کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے مستقبل کی فکر کرنے والے ہیں۔ ایک طرح سے پریکشا پہ چرچا پروگرام میرے لیے بھی ایک امتحان ہے۔ آپ میں سے بہت سے لوگ ہیں، جو میرا امتحان لینا چاہتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *