پھوپھی زاد بھائی کے ہاتھوں ماموزاد بھائی کا دن دہاڑے قتل

RushdaInfotech September 20th 2023 urdu-news-paper
پھوپھی زاد بھائی کے ہاتھوں ماموزاد بھائی کا دن دہاڑے قتل

کولار:19ستمبر(ظہیر عالم)شہر کے ادریس صاحب محلہ کے رہنے والے یارب نامی شخص کے بیٹے مزمل (19) کا خود اس کے پھوپھی زاد بھائی روشن ضمیر نے چاقو سے حملہ کر کے قتل کردیا۔اطلاع کے مطابق ادریس صاحب محلہ میں گھر کے تعمیری کام کولے کر جھگڑا شروع ہواتھا،یارب نامی شخص اپنی زمین پر گھر تعمیر کروارہاتھا،توا س کی بہن کے گھر کے سامنے صرف 9/انچ جگہ کے معاملے کو لے کر جھگڑا شروع ہواتھا،جسے مقامی پولیس اور مسجد کے ذمہ داروں نے مل کر حل کرلیاتھا،مگر بدلے کی آگ نے ایک نوجوان کی جان لے لی۔یارب نے بتایاکہ ان کے والد کے انتقال کے بعد ان کی بہنوں کی پرورش خود اس نے کی تھی اور تقریباً 40سال تک انہوں نے ان سب کا خیال رکھاتھا،مگر صرف 9/انچ گھرکا شرجہ سامنے آجانے کی وجہ سے جھگڑا شروع ہوااور ان کے بیٹے کا بے دردی سے قتل کردیاگیا۔کل 18ستمبر کی دوپہر ٹول گیٹ میں جب مزمل قبرستان جارہاتھا،تو اس کا پیچھا کرنے والے شرپسندوں نے اس پر چاقو اور دیگر مہلک ہتھیاروں سے حملہ کردیااور موت کے گھاٹ اتار دیا۔زخمی حالت میں مزمل کو نزدیکی اسپتال لے جایاگیا مگر وہ بچ نہ سکا۔آج بروز منگل پوسٹ مارٹم کے بعد لاش وارثین کے حوالے کی گئی اوربعد نماز ظہر تدفین عمل میں آئی۔اس حادثے کے بعد محلے میں غم وغصے کا اظہار کیاگیااور جلد قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیاگیا۔اس خصوص میں مزمل کے والد یارب پاشاہ نے ٹاؤن پولیس تھانہ میں ان کی بہن کے بیٹے سید فردوس،روشن ضمیر اور محمد نبی کے خلاف شکایت درج کرائی ہے،پولیس نے قاتلوں کی تلاش شروع کردی ہے۔


Recent Post

Popular Links