خواتین ریزرویشن پر سپریم کورٹ نے ایک ماہ پہلے کیا کہا تھا؟

RushdaInfotech September 20th 2023 urdu-news-paper
خواتین ریزرویشن پر سپریم کورٹ نے ایک ماہ پہلے کیا کہا تھا؟

نئی دہلی -19 ستمبر (ایجنسی) پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کے پہلے دن مرکزی حکومت نے خواتین ریزرویشن بل پیش کرکے جہاں یہ تاثر قائم کرنے کی کوشش کی ہے کہ اس نے خواتین کے ساتھ انصاف کردیا ہے - بہت کم لوگ یہ جانتے ہیں کہ خواتین ریزرویشن بل پر مرکزی حکومت سے ایک ماہ قبل سپریم کورٹ نے اپنا موقف واضح کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے اب تک اس پر خاموشی کیلئے سوالات اٹھائے تھے عدالت عظمیٰ نے مرکز سے سوال کیا تھا کہ مقننہ میں خواتین کے ریزرویشن معاملے میں 2021 کے دوران داخل کی گئی مفاد عامہ عرضی پر اب تک حکومت نے اپنا جواب کیوں داخل نہیں کیا؟ حکومت یہ واضح کرے کہ وہ نافذ کرے گی بھی یا نہیں -جسٹس سنجیوکھنہ اور جسٹس ایس وی این بھٹی نے 11/اگست کی سماعت میں یہ سوالات نیشنل فیڈریشن آف انڈین ویمن کی طرف سے دائر کی گئی عرضی پر اٹھائے تھے -


Recent Post

Popular Links